Skip to main content

لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ فِىْۤ اَحْسَنِ تَقْوِيْمٍۖ

Indeed
لَقَدْ
البتہ تحقیق
We created
خَلَقْنَا
پیدا کیا ہم نے
man
ٱلْإِنسَٰنَ
انسان کو
in
فِىٓ
میں
(the) best
أَحْسَنِ
بہترین
mould
تَقْوِيمٍ
ساخت پر

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

ہم نے انسان کو بہترین ساخت پر پیدا کیا

English Sahih:

We have certainly created man in the best of stature;

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

ہم نے انسان کو بہترین ساخت پر پیدا کیا

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

بیشک ہم نے آدمی کو اچھی صورت پر بنایا،

احمد علی Ahmed Ali

بے شک ہم نے انسان کو بڑے عمدہ انداز میں پیدا کیا ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

یقیناً ہم نے انسان کو بہترین صورت میں پیدا کیا (١)

٤۔١ یہ جواب قسم ہے، اللہ تعالٰی نے ہر مخلوق کو اس طرح پیدا کیا کہ اس کا منہ نیچے کو جھکا ہوا ہے صرف انسان کو دراز قد، سیدھا بنایا ہے جو اپنے ہاتھوں سے کھاتا پیتا ہے، پھر اس کے اعضا کو نہایت تناسب کے ساتھ بنایا، ان میں جانوروں کی طرح بےڈھنگا پن نہیں ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

کہ ہم نے انسان کو بہت اچھی صورت میں پیدا کیا ہے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

یقیناً ہم نے انسان کو بہترین صورت میں پیدا کیا

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

ہم نے انسان کو بہترین ساخت و انداز کے ساتھ پیدا کیا ہے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

ہم نے انسان کو بہترین ساخت میں پیدا کیا ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

بیشک ہم نے انسان کو بہترین (اعتدال اور توازن والی) ساخت میں پیدا فرمایا ہے،