Skip to main content

وَوَجَدَكَ عَاۤٮِٕلًا فَاَغْنٰىۗ

And He found you
وَوَجَدَكَ
اور پایا تجھ کو
in need
عَآئِلًا
مفلس
so He made self-sufficient
فَأَغْنَىٰ
تو اس نے غنی کردیا

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اور تمہیں نادار پایا اور پھر مالدار کر دیا

English Sahih:

And He found you poor and made [you] self-sufficient.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اور تمہیں نادار پایا اور پھر مالدار کر دیا

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور تمہیں حاجت مند پایا پھر غنی کردیا

احمد علی Ahmed Ali

اوراس نے آپ کو تنگدست پایا پھر غنی کر دیا

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اور تجھے نادار پا کر تونگر نہیں بنا دیا۔ (۱)

۸۔۱تونگر کا مطلب ہے کہ اپنے سوا تجھ کو ہر ایک سے بےنیاز کر دیا، پس تو فقر میں صابر اور غنا میں شاکر رہا ہے۔ جیسے خود نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تونگری کثرت ساز و سامان کا نام نہیں اصل تونگری تو دل کی تونگری ہے۔ (صحیح مسلم)

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور تنگ دست پایا تو غنی کر دیا

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اور تجھے نادار پاکر تونگر نہیں بنا دیا؟

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور اللہ تعالیٰ نے آپ(ص) کونادار پایا سو مالدار بنا دیا۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور تم کو تنگ دست پاکر غنی نہیں بنایا ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور اس نے آپ کو (وصالِ حق کا) حاجت مند پایا تو اس نے (اپنی لذتِ دید سے نواز کر ہمیشہ کے لئے ہر طلب سے) بے نیاز کر دیا۔ (یا:- اور اس نے آپ کو (جوّاد و کریم) پایا تو اس نے (آپ کے ذریعے) محتاجوں کو غنی کر دیا۔٭، ٭ ان تینوں تراجم میں یَتِیماً کو فَاٰوٰی کا، ضآلًّا کو فَھَدٰی کا اور عائِلًا کو فَاَغنٰی کا مفعولِ مقدم قرار دیا ہے۔ (ملاحظہ ہو: التفسیر الکبیر، القرطبی، البحر المحیط، روح البیان، الشفاء اور شرح خفاجی)