وَوَجَدَكَ ضَاۤ لًّا فَهَدٰىۖ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
اور تمہیں ناواقف راہ پایا اور پھر ہدایت بخشی
English Sahih:
And He found you lost and guided [you],
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
اور تمہیں ناواقف راہ پایا اور پھر ہدایت بخشی
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
اور تمہیں اپنی محبت میں خود رفتہ پایا تو اپنی طرف راہ دی
احمد علی Ahmed Ali
اور آپ کو (شریعت سے) بے خبر پایا پھر (شریعت کا) راستہ بتایا
أحسن البيان Ahsanul Bayan
اور تجھے راہ بھولا پا کر ہدایت نہیں دی (١)
٧۔١ یعنی تجھے دین شریعت اور ایمان کا پتہ نہیں تھا، ہم نے تجھے راہ یاب کیا، نبوت سے نوازا اور کتاب نازل کی، ورنہ اس سے قبل تو ہدایت کے لئے سرگرداں تھا۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
اور رستے سے ناواقف دیکھا تو رستہ دکھایا
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
اور تجھے راه بھوﻻ پا کر ہدایت نہیں دی
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
اور آپ(ص) کو گمنام پایا تو (لوگوں کو آپ(ص) کی طرف) راہنمائی کی۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور کیا تم کو گم گشتہ پاکر منزل تک نہیں پہنچایا ہے
طاہر القادری Tahir ul Qadri
اور اس نے آپ کو اپنی محبت میں خود رفتہ و گم پایا تو اس نے مقصود تک پہنچا دیا۔ یا- اور اس نے آپ کو بھٹکی ہوئی قوم کے درمیان (رہنمائی فرمانے والا) پایا تو اس نے (انہیں آپ کے ذریعے) ہدایت دے دی۔٭، ٭ اِس ترجہ میں ضالاً کو فَھَدٰی کا مفعولِ مقدم قرار دیا گیا ہے۔ (ملاحظہ ہو: التفسیر الکبیر، القرطبی، البحر المحیط، روح البیان، الشفاء اور شرح خفاجی)