وَلَسَوْفَ يُعْطِيْكَ رَبُّكَ فَتَرْضٰىۗ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
اور عنقریب تمہارا رب تم کو اتنا دے گا کہ تم خوش ہو جاؤ گے
English Sahih:
And your Lord is going to give you, and you will be satisfied.
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
اور عنقریب تمہارا رب تم کو اتنا دے گا کہ تم خوش ہو جاؤ گے
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
اور بیشک قریب ہے کہ تمہارا رب تمہیں اتنا دے گا کہ تم راضی ہوجاؤ گے
احمد علی Ahmed Ali
اور آپ کا رب آپ کو (اتنا) دے گا کہ آپ خوش ہو جائیں گے
أحسن البيان Ahsanul Bayan
تجھے تیرا رب بہت جلد (انعام) دے گا اور تو راضی و خوش ہو جائے گا (١)
٥۔١ اس سے دنیا کی فتوحات اور آخرت کا اجر و ثواب مراد ہے، اس میں وہ حق شفاعت بھی داخل ہے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی امت کے گناہ گاروں کے لئے ملے گا۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
اور تمہیں پروردگار عنقریب وہ کچھ عطا فرمائے گا کہ تم خوش ہو جاؤ گے
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
تجھے تیرا رب بہت جلد (انعام) دے گا اور تو راضی (وخوش) ہو جائے گا
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
اورعنقریب آپ(ص) کا پروردگار آپ(ص) کو اتنا عطا کرے گا کہ آپ(ص) خوش ہو جائینگے۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور عنقریب تمہارا پروردگار تمہیں اس قدر عطا کردے گا کہ خوش ہوجاؤ
طاہر القادری Tahir ul Qadri
اور آپ کا رب عنقریب آپ کو (اتنا کچھ) عطا فرمائے گا کہ آپ راضی ہو جائیں گے،