Skip to main content

وَالَّيْلِ اِذَا سَجٰىۙ

And the night
وَٱلَّيْلِ
اور رات کی
when
إِذَا
جب
it covers with darkness
سَجَىٰ
وہ ڈھانپ لے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اور رات کی جبکہ وہ سکون کے ساتھ طاری ہو جائے

English Sahih:

And [by] the night when it covers with darkness,

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اور رات کی جبکہ وہ سکون کے ساتھ طاری ہو جائے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور رات کی جب پردہ ڈالے

احمد علی Ahmed Ali

اور رات کی جب وہ چھا جائے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اور قسم ہے رات کی جب چھا جائے۔ (۱)

۲۔۱جب ساکن ہو جائے، یعنی جب اندھیرا مکمل چھا جائے، کیونکہ اس وقت ہرچیز ساکن ہو جاتی ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور رات (کی تاریکی) کی جب چھا جائے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اور قسم ہے رات کی جب چھا جائے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور رات کی جب کہ وہ آرام و سکون کے ساتھ چھا جائے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور قسم ہے رات کی جب وہ چیزوں کی پردہ پوشی کرے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور قَسم ہے رات کی جب وہ چھا جائے۔ (یا:- اے حبیبِ مکرّم!) قَسم ہے سیاہ رات کی (طرح آپ کی زلفِ عنبریں کی) جب وہ (آپ کے رُخ زیبا یا شانوں پر) چھا جائے)۔ (یا:- قَسم ہے رات کی (طرح آپ کے حجابِ ذات کی) جب کہ وہ (آپ کے نورِ حقیقت کو کئی پردوں میں) چھپائے ہوئے ہے)،