فَسَنُيَسِّرُهٗ لِلْعُسْرٰىۗ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
اس کو ہم سخت راستے کے لیے سہولت دیں گے
English Sahih:
We will ease him toward difficulty.
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
اس کو ہم سخت راستے کے لیے سہولت دیں گے
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
تو بہت جلد ہم اسے دشواری مہیا کردیں گے
احمد علی Ahmed Ali
تو ہم اس کے لیے جہنم کی راہیں آسان کر دیں گے
أحسن البيان Ahsanul Bayan
تو ہم بھی اس کی تنگی و مشکل کے سامان میسر کر دیں گے۔ (۱)
۱۰۔۱تنگی سے مراد کفر ومعصیت اور طریق شر ہے، یعنی ہم اس کے لیے نافرمانی کا راستہ آسان کر دیں گے، جس سے اس کے لیے خیر وسعادت کے راستے مشکل ہو جائیں گے، قرآن مجید میں یہ مضمون کئی جگہ بیان کیا گیا ہے کہ جو خیر و رشد کا راستہ اپناتا ہے اس کے صلے میں اللہ اسے خیر و توفیق سے نوازتا ہے اور جو شر و معصیت کو اختیار کرتا ہے اللہ اس کو اس کے حال پر چھوڑتا ہے یہ اس کی تقدیر کے مطابق ہوتا ہے جو اللہ نے اپنے علم سے لکھ رکھی ہے۔ (ابن کثیر)
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
اسے سختی میں پہنچائیں گے
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
تو ہم بھی اس کی تنگی ومشکل کے سامان میسر کر دیں گے
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
تو ہم اسے سخت راستے کی سہولت دیں گے۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اس کے لئے سختی کی راہ ہموار کردیں گے
طاہر القادری Tahir ul Qadri
تو ہم عنقریب اسے سختی (یعنی عذاب کی طرف بڑھنے) کے لئے سہولت فراہم کر دیں گے (تاکہ وہ تیزی سے مستحقِ عذاب ٹھہرے)،