Skip to main content

وَنَفْسٍ وَّمَا سَوّٰٮهَا ۖ

And (the) soul
وَنَفْسٍ
اور قسم ہے نفس انسانی کی
and He Who
وَمَا
اور اس کی
proportioned it
سَوَّىٰهَا
جس نے درست کیا اس کو/ ہموار کیا اس کو

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اور نفس انسانی کی اور اُس ذات کی قسم جس نے اُسے ہموار کیا

English Sahih:

And [by] the soul and He who proportioned it

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اور نفس انسانی کی اور اُس ذات کی قسم جس نے اُسے ہموار کیا

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور جان کی اور اس کی جس نے اسے ٹھیک بنایا

احمد علی Ahmed Ali

اور جان کی اور اس کی جس نے اس کو درست کیا

أحسن البيان Ahsanul Bayan

قسم ہے نفس کی اور اسے درست بنانے کی (١)

٧۔١ یا جس نے اس درست کیا۔ درست کرنے کا مطلب اسے مناسب الا عضاء بنایا بےڈھنگا نہیں بنایا۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور انسان کی اور اس کی جس نے اس (کے اعضا) کو برابر کیا

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

قسم ہے نفس کی اور اسے درست بنانے کی

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور انسانی نفس کی اور اس کی جس نے اسے درست بنایا۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور نفس کی قسم اور جس نے اسے درست کیاہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور انسانی جان کی قَسم اور اسے ہمہ پہلو توازن و درستگی دینے والے کی قَسم،