Skip to main content

وَقَدْ خَابَ مَنْ دَسّٰٮهَا ۗ

And indeed
وَقَدْ
اور یقیناً
he fails
خَابَ
ناکام ہوا
who
مَن
جس نے
corrupts it
دَسَّىٰهَا
دبا دیا اس کو

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اور نامراد ہوا وہ جس نے اُس کو دبا دیا

English Sahih:

And he has failed who instills it [with corruption].

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اور نامراد ہوا وہ جس نے اُس کو دبا دیا

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور نامراد ہوا جس نے اسے معصیت میں چھپایا،

احمد علی Ahmed Ali

اوربے شک وہ غارت ہوا جس نے اس کو آلودہ کر لیا

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اور جس نے اسے خاک میں ملا دیا وہ ناکام ہوگا (١)

١٠۔١ یعنی جس نے اسے گمراہ کر لیا وہ خسارے میں رہا جس کے معنی ہیں ایک چیز کو دوسری چیز میں چھپا دینا، جس نے اپنے نفس کا چھپا دیا اور اسے بےکار چھوڑ دیا اسے اللہ کی اطاعت اور عمل صالح کے ساتھ مشہور نہیں کیا۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور جس نے اسے خاک میں ملایا وہ خسارے میں رہا

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اور جس نے اسے خاک میں ملا دیا وه ناکام ہوا

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور وہ شخص نامراد ہوا جس نے (گناہ سے آلودہ کر کے) اسے دبا دیا۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور وہ نامراد ہوگیا جس نے اسے آلودہ کردیا ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور بیشک وہ شخص نامراد ہوگیا جس نے اسے (گناہوں میں) ملوث کر لیا (اور نیکی کو دبا دیا)،