Skip to main content

اَلَمْ يَعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ يَعْلَمُ سِرَّهُمْ وَنَجْوٰٮهُمْ وَاَنَّ اللّٰهَ عَلَّامُ الْغُيُوْبِ ۚ

Do not
أَلَمْ
کیا نہیں
they know
يَعْلَمُوٓا۟
انہوں نے جانا
that
أَنَّ
بیشک
Allah
ٱللَّهَ
اللہ تعالیٰ
knows
يَعْلَمُ
جانتا ہے
their secret
سِرَّهُمْ
ان کی چھپی ہوئی بات کو
and their secret conversation
وَنَجْوَىٰهُمْ
اور ان کی سرگوشیوں کو
and that
وَأَنَّ
اور بیشک
Allah
ٱللَّهَ
اللہ تعالیٰ
(is) All-Knower
عَلَّٰمُ
خوب جاننے والا ہے
(of) the unseen?
ٱلْغُيُوبِ
غیبوں کو

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

کیا یہ لوگ جانتے نہیں ہیں کہ اللہ کو ان کے مخفی راز اور ان کی پوشیدہ سرگوشیاں تک معلوم ہیں اور وہ تمام غیب کی باتوں سے پوری طرح باخبر ہے؟

English Sahih:

Did they not know that Allah knows their secrets and their private conversations and that Allah is the Knower of the unseen?

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

کیا یہ لوگ جانتے نہیں ہیں کہ اللہ کو ان کے مخفی راز اور ان کی پوشیدہ سرگوشیاں تک معلوم ہیں اور وہ تمام غیب کی باتوں سے پوری طرح باخبر ہے؟

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

کیا انہیں خبر نہیں کہ اللہ ان کے دل کی چھپی اور ان کی سرگوشی کو جانتا ہے اور یہ کہ اللہ سب غیبوں کا بہت جاننے والا ہے

احمد علی Ahmed Ali

کیا وہ نہیں جانتے کہ الله ان کا بھید اور ان کا مشورہ جانتا ہے اوریہ کہ الله غیب کی باتیں جاننے والا ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

کیا وہ نہیں جانتے کہ اللہ تعالٰی کو ان کے دل کا بھید اور ان کی سرگوشی سب معلوم ہے اور اللہ تعالٰی غیب کی تمام باتوں سے خبردار ہے (١)۔

٧٨۔١ اس میں منافقین کے لئے سخت وعید ہے جو اللہ تعالٰی سے وعدہ کرتے ہیں اور پھر اس کی پرواہ نہیں کرتے گویا یہ سمجھتے ہیں کہ اللہ تعالٰی ان کی مخفی باتوں اور بھیدوں کو نہیں جانتا۔ حالانکہ اللہ تعالٰی سب کچھ جانتا ہے، کیونکہ وہ تو علام الغیوب ہے۔ غیب کی تمام باتوں سے باخبر ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

کیا ان کو معلوم نہیں کہ خدا ان کے بھیدوں اور مشوروں تک سے واقف ہے اور یہ کہ وہ غیب کی باتیں جاننے والا ہے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

کیا وه نہیں جانتے کہ اللہ تعالیٰ کو ان کے دل کا بھید اور ان کی سرگوشی سب معلوم ہے اور اللہ تعالیٰ غیب کی تمام باتوں سے خبردار ہے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

کیا یہ لوگ نہیں جانتے کہ اللہ ان کے دلی راز اور ان کی سرگوشی کو جانتا ہے اور وہ غیب کی تمام باتوں کو بڑا جاننے والا ہے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

کیا یہ نہیں جانتے کہ خدا ان کے رازِ دل اور ان کی سرگوشیوں کو بھی جانتا ہے اور وہ سارے غیب کا جاننے والا ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

کیا انہیں معلوم نہیں کہ اللہ ان کے بھید اور ان کی سرگوشیاں جانتا ہے اور یہ کہ اللہ سب غیب کی باتوں کو بہت خوب جاننے والا ہے،