اِرَمَ ذَاتِ الْعِمَادِۖ
Iram
إِرَمَ
جو ارم کے تھے
possessors (of)
ذَاتِ
والے تھے
lofty pillars
ٱلْعِمَادِ
جو ستونوں (والے تھے)
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
اونچے ستونوں والے عاد ارم کے ساتھ
English Sahih:
[With] Iram - who had lofty pillars,
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
اونچے ستونوں والے عاد ارم کے ساتھ
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
وہ اِرم حد سے زیادہ طول والے
احمد علی Ahmed Ali
جو نسل ارم سے ستونوں والے تھے
أحسن البيان Ahsanul Bayan
ستونوں والے ارم کے ساتھ (١)
٧۔١ارم یہ قوم عاد کے دادا کا نام ہے، ان کا سلسلہ نسب ہے عاد بن عوص بن ارم بن سام بن نوح (فتح القدیر) ذات العماد سے اشارہ ہے ان کی قوت وطاقت اور دراز قامتی کی طرف، علاوہ ازیں وہ فن تعمیر میں بھی بری مہارت رکھتے تھے اور نہایت مضبوط بنا دوں پر عظیم الشان عمارتیں تعمیر کرتے تھے۔ذات العماد میں دونوں ہی مفہوم شامل ہو سکتے ہیں۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
(جو) ارم (کہلاتے تھے اتنے) دراز قد
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
ستونوں والے ارم کے ساتھ
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
یعنی اونچے ستونوں والے ارم کے ساتھ۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
ستون والے ارم والے
طاہر القادری Tahir ul Qadri
(جو اہلِ) اِرم تھے (اور) بڑے بڑے ستونوں (کی طرح دراز قد اور اونچے محلات) والے تھے،