هَلْ فِىْ ذٰلِكَ قَسَمٌ لِّذِىْ حِجْرٍۗ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
کیا اِس میں کسی صاحب عقل کے لیے کوئی قسم ہے؟
English Sahih:
Is there [not] in [all] that an oath [sufficient] for one of perception?
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
کیا اِس میں کسی صاحب عقل کے لیے کوئی قسم ہے؟
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
کیوں اس میں عقلمند کے لیے قسم ہوئی
احمد علی Ahmed Ali
ان چیزو ں کی قسم عقلمندوں کے واسطے معتبر ہے
أحسن البيان Ahsanul Bayan
کیا ان میں عقلمند کے واسطے کافی قسم ہے (١)
٥۔١ ذٰلِکَ سے مذکورہ قسمیں بہ اشیا کی طرف اشارہ ہے یعنی کیا ان کی قسم اہل عقل و دانش کے واسطے کافی نہیں۔ حجر کے معنی ہیں روکنا، منع کرنا، انسانی عقل بھی انسان کو غلط کاموں سے روکتی ہے اس لیے عقل کو بھی حجر کہا جاتا ہے۔ آگے بہ طریق استشہاد اللہ تعالٰی بعض ان قوموں کا ذکر فرما رہے ہیں جو تکذیب وعناد کی بناء پر ہلاک کی گئی تھیں، مقصد اہل مکہ کو تنبیہ ہے کہ اگر تم ہمارے رسول کی تکذیب سے باز نہ آئے تو تمہارا بھی اسی طرح مواخذہ ہو سکتا ہے جیسے گزشتہ قوموں کا اللہ نے کیا۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
اور بے شک یہ چیزیں عقلمندوں کے نزدیک قسم کھانے کے لائق ہیں کہ (کافروں کو ضرور عذاب ہو گا)
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
کیا ان میں عقلمند کے واسطے کافی قسم ہے
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
کیا اس میں صاحبِ عقل کیلئے کوئی قسم ہے؟ (یعنی یقیناً ہے)۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
بے شک ان چیزوں میں قسم ہے صاحبِ عقل کے لئے
طاہر القادری Tahir ul Qadri
بیشک ان میں عقل مند کے لئے بڑی قسم ہے،