Skip to main content

يَقُوْلُ يٰلَيْتَنِىْ قَدَّمْتُ لِحَـيَاتِىۚ

He will say
يَقُولُ
کہے گا
"O! I wish!
يَٰلَيْتَنِى
اے کاش کہ میں
I had sent forth
قَدَّمْتُ
آگے بھیجتا
for my life"
لِحَيَاتِى
اپنی زندگی کے لئے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

وہ کہے گا کہ کاش میں نے اپنی اِس زندگی کے لیے کچھ پیشگی سامان کیا ہوتا!

English Sahih:

He will say, "Oh, I wish I had sent ahead [some good] for my life."

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

وہ کہے گا کہ کاش میں نے اپنی اِس زندگی کے لیے کچھ پیشگی سامان کیا ہوتا!

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

کہے گا ہائے کسی طرح میں نے جیتے جی نیکی آگے بھیجی ہوتی،

احمد علی Ahmed Ali

کہے گا اے کاش میں اپنی زندگی کے لیے کچھ آگے بھیجتا

أحسن البيان Ahsanul Bayan

وہ کہے گا کہ کاش میں نے اپنی زندگی کے لئے کچھ پیشگی سامان کیا ہوتا۔ (۱)

۲٤۔۱یہ افسوس اور حسرت کا اظہار، اسی ندامت کا حصہ ہے جو اس روز فائدہ مند نہیں ہوگی۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

کہے گا کاش میں نے اپنی زندگی (جاودانی کے لیے) کچھ آگے بھیجا ہوتا

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

وه کہے گا کہ کاش کہ میں نے اپنی اس زندگی کے لئے کچھ پیشگی سامان کیا ہوتا

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

وہ کہے گا کہ کاش! میں نے اپنی (اس) زندگی کیلئے کچھ آگے بھیجا ہوتا۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

انسان کہے گا کہ کاش میں نے اپنی اس زندگی کے لئے کچھ پہلے بھیج دیا ہوتا

طاہر القادری Tahir ul Qadri

وہ کہے گا: اے کاش! میں نے اپنی (اس اصل) زندگی کے لئے (کچھ) آگے بھیج دیا ہوتا (جو آج میرے کام آتا)،