كَلَّآ
ہرگز نہیں
إِذَا
جب
دُكَّتِ
ریزہ ریزہ کر دی جائے گی
ٱلْأَرْضُ
زمین
دَكًّا
خوب ریزہ
دَكًّا
ریزہ کرکے
ہرگز نہیں، جب زمین پے در پے کوٹ کوٹ کر ریگ زار بنا دی جائے گی
وَجَآءَ
اور آئے گا
رَبُّكَ
رب تیرا
وَٱلْمَلَكُ
اور فرشتے
صَفًّا
صف
صَفًّا
در صف
اور تمہارا رب جلوہ فرما ہوگا اِس حال میں کہ فرشتے صف در صف کھڑے ہوں گے
وَجِا۟ىٓءَ
اور لائی جائے گی
يَوْمَئِذٍۭ
اس دن
بِجَهَنَّمَۚ
جہنم
يَوْمَئِذٍ
اس دن
يَتَذَكَّرُ
یاد کرے گا/ نصیحت پائے گا
ٱلْإِنسَٰنُ
انسان
وَأَنَّىٰ
اور کہاں سے ہے/ ہوگی
لَهُ
اس کے لئے
ٱلذِّكْرَىٰ
نصیحت
اور جہنم اُس روز سامنے لے آئی جائے گی، اُس دن انسان کو سمجھ آئے گی اور اس وقت اُس کے سمجھنے کا کیا حاصل؟
يَقُولُ
کہے گا
يَٰلَيْتَنِى
اے کاش کہ میں
قَدَّمْتُ
آگے بھیجتا
لِحَيَاتِى
اپنی زندگی کے لئے
وہ کہے گا کہ کاش میں نے اپنی اِس زندگی کے لیے کچھ پیشگی سامان کیا ہوتا!
فَيَوْمَئِذٍ
تو اس دن
لَّا
نہ
يُعَذِّبُ
عذاب دے گا
عَذَابَهُۥٓ
عذاب اس کا/ اس جیسا
أَحَدٌ
کوئی ایک
پھر اُس دن اللہ جو عذاب دے گا ویسا عذاب دینے والا کوئی نہیں
وَلَا
اور نہ
يُوثِقُ
باندھے گا
وَثَاقَهُۥٓ
باندھنا اس کا
أَحَدٌ
کوئی ایک
اور اللہ جیسا باندھے گا ویسا باندھنے والا کوئی نہیں
يَٰٓأَيَّتُهَا
اے
ٱلنَّفْسُ
نفس
ٱلْمُطْمَئِنَّةُ
مطمئنہ/ اطمینان والے نفس
(دوسری طرف ارشاد ہوگا) اے نفس مطمئن!
ٱرْجِعِىٓ
واپس چلو
إِلَىٰ
طرف
رَبِّكِ
اپنے رب کی
رَاضِيَةً
راضی
مَّرْضِيَّةً
پسندیدہ/ خوشی
چل اپنے رب کی طرف، اِس حال میں کہ تو (اپنے انجام نیک سے) خوش (اور اپنے رب کے نزدیک) پسندیدہ ہے