Skip to main content

سَنُقْرِئُكَ فَلَا تَنْسٰۤىۙ

We will make you recite
سَنُقْرِئُكَ
عنقریب ہم پڑھوا دیں گے تجھ کو
so not
فَلَا
تو نہ
you will forget
تَنسَىٰٓ
تم بھولو گے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

ہم تمہیں پڑھوا دیں گے، پھر تم نہیں بھولو گے

English Sahih:

We will make you recite, [O Muhammad], and you will not forget,

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

ہم تمہیں پڑھوا دیں گے، پھر تم نہیں بھولو گے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اب ہم تمہیں پڑھائیں گے کہ تم نہ بھولو گے

احمد علی Ahmed Ali

البتہ ہم آپ کو پڑھائیں گے پھر آپ نہ بھولیں گے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

ہم تجھے پڑھائیں گے پھر تو نہ بولے گا (١)

٦۔١ حضرت جبرائیل علیہ السلام وحی لے کر آتے تو آپ جلدی جلدی پڑھتے تاکہ بھول نہ جائے اللہ تعالٰی نے فرمایا اس طرح جلدی نہ کریں، نازل شدہ وحی ہم آپ کو پڑھوائیں گے، یعنی آپ کی زبان پر جاری کر دیں گے۔ پس آپ بھولیں گے نہیں۔ مگر جسے اللہ چاہے گا لیکن اللہ نے ایسا نہیں چاہا، اس لیے آپ کو سب کچھ یاد ہی رہا بعض نے کہا کہ اس کا مفہوم ہے کہ جن کو اللہ منسوخ کرنا چاہے گا وہ آپ کو بھلوا دے گا (فتح القدیر)

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

ہم تمہیں پڑھا دیں گے کہ تم فراموش نہ کرو گے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

ہم تجھے پڑھائیں گے پھر تو نہ بھولے گا

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

ہم آپ(ص) کو (ایسا) پڑھائیں گے کہ پھر آپ(ص) نہیں بھولیں گے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

ہم عنقریب تمہیں اس طرح پڑھائیں گے کہ بھول نہ سکوگے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

(اے حبیبِ مکرّم!) ہم آپ کو خود (ایسا) پڑھائیں گے کہ آپ (کبھی) نہیں بھولیں گے،