اِنَّهٗ عَلٰى رَجْعِهٖ لَقَادِرٌۗ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
یقیناً وہ (خالق) اُسے دوبارہ پیدا کرنے پر قادر ہے
English Sahih:
Indeed, He [i.e., Allah], to return him [to life], is Able.
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
یقیناً وہ (خالق) اُسے دوبارہ پیدا کرنے پر قادر ہے
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
بے شک اللہ اس کے واپس کرینے پر قادر ہے
احمد علی Ahmed Ali
بے شک وہ اس کے لوٹانے پر قادر ہے
أحسن البيان Ahsanul Bayan
بیشک وہ اسے پھیر لانے پر یقیناً قدرت رکھنے والا ہے (١)
٨۔١ یعنی انسان کے مرنے کے بعد، اسے دوبارہ زندہ کرنے پر قادر ہے۔ بعض کے نزدیک اس کا مطلب ہے کہ وہ اس قطرہ آب کو دوبارہ شرمگاہ کے اندر لوٹانے کی قدرت رکھتا ہے جہاں سے وہ نکلا تھا پہلے مفہوم کو امام شوکانی اور امام ابن جریر طبری نے زیادہ صحییح قرار دیا ہے۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
بےشک خدا اس کے اعادے (یعنی پھر پیدا کرنے) پر قادر ہے
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
بیشک وه اسے پھیر ﻻنے پر یقیناً قدرت رکھنے واﻻ ہے
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
بےشک وہ (خدا) اس کے لوٹا سکنے (دوبارہ پیدا کرنے) پر قادر ہے۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
یقینا وہ خدا انسان کے دوبارہ پیدا کرنے پر بھی قادر ہے
طاہر القادری Tahir ul Qadri
بیشک وہ اس (زندگی) کو پھر واپس لانے پر بھی قادر ہے،