Skip to main content

النَّجْمُ الثَّاقِبُۙ

(It is) the star
ٱلنَّجْمُ
تارہ
the piercing!
ٱلثَّاقِبُ
چکمتا ہوا

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

چمکتا ہوا تارا

English Sahih:

It is the piercing star

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

چمکتا ہوا تارا

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

خوب چمکتا تارا،

احمد علی Ahmed Ali

وہ چمکتا ہوا ستارہ ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

وہ روشن ستارہ ہے (١)

٣۔١ طارق سے مراد؟ خود قرآن نے واضح کر دیا۔ روشن ستارہ طارق ہے جس کے لغوی معنی کھٹکھٹانے کے ہیں، لیکن طارق رات کو آنے والے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ ستاروں کو بھی طارق اسی لئے کہا گیا ہے کہ یہ دن کو چھپ جاتے ہیں اور رات کو نمودار ہوتے ہیں۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

وہ تارا ہے چمکنے والا

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

وه روشن ستاره ہے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

وہ چمکتا ہوا تاراہے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

یہ ایک چمکتا ہوا ستارہ ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

(اس سے مراد) ہر وہ آسمانی کرّہ ہے (خواہ وہ ستارہ ہو یا سیارہ یا اَجرامِ سماوی کا کوئی اور کرّہ) جو چمک کر (فضا کو) روشن کر دیتا ہے٭، ٭ النجم الثاقب سے مراد ذاتِ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی ہے، جس نے سراجاً منیراً کی شان کے ساتھ آسمانِ رسالت پر چمک کر ظلمت بھری کائنات کو نورِ ایمان سے روشن کر دیا ہے۔ (الشفاء)