وَالسَّمَاۤءِ ذَاتِ الرَّجْعِۙ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
قسم ہے بارش برسانے والے آسمان کی
English Sahih:
By the sky which sends back
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
قسم ہے بارش برسانے والے آسمان کی
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
آسمان کی قسم! جس سے مینھ اترتا ہے
احمد علی Ahmed Ali
آسمان اور بارش والے کی قسم ہے
أحسن البيان Ahsanul Bayan
بارش والے آسمان کی قسم (١)
١١۔١ عرب بارش کو رجع کہتے ہیں اس لئے بارش کو رَجْع کہا اور بطور شگون عرب بارش کو کہتے تھے تاکہ وہ بار بار ہوتی رہے۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
آسمان کی قسم جو مینہ برساتا ہے
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
بارش والے آسمان کی قسم!
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
قَسم ہے بارش والے آسمان کی۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
قسم ہے چکر کھانے والے آسمان کی
طاہر القادری Tahir ul Qadri
اس آسمانی کائنات کی قَسم جو پھر اپنی ابتدائی حالت میں پلٹ جانے والی ہے،
تفسير ابن كثير Ibn Kathir
صداقت قرآن کا ذکر
رجع کے معنی بارش، بارش والے بادل، برسنے، ہر سال بندوں کی روزی لوٹانے جس کے بغیر انسان اور ان کے جانور ہلاک ہوجائیں سورج چاند اور ستاروں کے ادھر ادھر لوٹنے کے مروی ہیں زمین پھٹتی ہے تو دانے گھاس اور چارہ نکلتا ہے یہ قرآن حق ہے عدل کا مظہر ہے یہ کوئی عذر قصہ باتیں نہیں کافر اسے جھٹلاتے ہیں اللہ کی راہ سے لوگوں کو روکتے ہیں طرح طرح کے مکر و فریب سے لوگوں کو قرآن کے خلاف اکساتے ہیں اے نبی تو انہیں ذرا سی ڈھیل دے پھر عنقریب دیکھ لے گا کہ کیسے کیسے بدترین عذابوں میں پکڑے جاتے ہیں جیسے اور جگہ ہے آیت ( نُمَـتِّعُهُمْ قَلِيْلًا ثُمَّ نَضْطَرُّهُمْ اِلٰى عَذَابٍ غَلِيْظٍ 24) 31 ۔ لقمان ;24) یعنی ہم انہیں کچھ یونہی سا فائدہ دیں گے پھر نہایت سخت عذاب کی طرف انہیں بےبس کردیں گے الحمد اللہ سورة طارق کی تفسیر ختم ہوئی۔