فَعَّالٌ لِّمَا يُرِيْدُ ۗ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
اور جو کچھ چاہے کر ڈالنے والا ہے
English Sahih:
Effecter of what He intends.
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
اور جو کچھ چاہے کر ڈالنے والا ہے
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
ہمیشہ جو چاہے کہ لینے والا،
احمد علی Ahmed Ali
جو چاہے کرنے والا
أحسن البيان Ahsanul Bayan
جو چاہے اسے کر گزرنے والا ہے (١)
١٦۔١ یعنی وہ جو چاہے، کر گزرتا ہے اس کے حکم اور مشیت کو ٹالنے والا کوئی نہیں ہے نہ اسے کوئی پوچھنے والا ہی ہے۔ حضرت ابو بکر سے ان کے مرض الموت میں کسی نے پوچھا کیا کسی طبیب نے آپ کو دیکھا ہے انہوں نے فرمایا کہ ہاں، پوچھا اس نے کیا کہا، انی فعال لما ارید، میں جو چاہوں کروں، میرے معاملے میں کوئی دخل دینے والا نہیں۔ (ابن کثیر) مطلب یہ تھا کہ معاملہ اب طبیبوں کے ہاتھ میں نہیں رہا میرا آخری وقت آ گیا ہے اور اللہ ہی اب میرا طبیب ہے جس کی مشییت کو ٹالنے کی کسی کے اندر طاقت نہیں۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
جو چاہتا ہے کر دیتا ہے
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
جو چاہے اسے کر گزرنے واﻻ ہے
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
وہ جو چاہتا ہے وہ کر گزرتا ہے۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
جو چاہتا ہے کرسکتا ہے
طاہر القادری Tahir ul Qadri
وہ جو بھی ارادہ فرماتا ہے (اسے) خوب کر دینے والا ہے،