Skip to main content

كَلَّاۤ اِنَّهُمْ عَنْ رَّبِّهِمْ يَوْمَٮِٕذٍ لَّمَحْجُوْبُوْنَۗ

Nay!
كَلَّآ
ہرگز نہیں
Indeed they
إِنَّهُمْ
بیشک وہ
from
عَن
سے
their Lord
رَّبِّهِمْ
اپنے رب (سے)
that Day
يَوْمَئِذٍ
اس دن
surely will be partitioned
لَّمَحْجُوبُونَ
البتہ حجاب میں رکھے جانے والے ہیں

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

ہرگز نہیں، بالیقین اُس روز یہ اپنے رب کی دید سے محروم رکھے جائیں گے

English Sahih:

No! Indeed, from their Lord, that Day, they will be partitioned.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

ہرگز نہیں، بالیقین اُس روز یہ اپنے رب کی دید سے محروم رکھے جائیں گے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

ہاں ہاں بیشک وہ اس دن اپنے رب کے دیدار سے محروم ہیں

احمد علی Ahmed Ali

ہر گز نہیں بے شک وہ اپنے رب سے اس دن روک دیئے جائیں گے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

ہرگز نہیں یہ لوگ اس دن اپنے رب سے اوٹ میں رکھے جائیں گے (١)

١٥۔١ ان کے برعکس اہل ایمان روئیت باری تعالٰی سے مشرف ہوں گے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

بےشک یہ لوگ اس روز اپنے پروردگار (کے دیدار) سے اوٹ میں ہوں گے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

ہرگز نہیں یہ لوگ اس دن اپنے رب سےاوٹ میں رکھے جائیں گے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

ہرگز (ایسا نہیں کہ جزا وسزا نہ ہو) یہ لوگ اس دن اپنے پروردگار (کی رحمت سے) (محجوب اور محروم) رہیں گے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

یاد رکھو انہیں روز قیامت پروردگار کی رحمت سے محجوب کردیا جائے گا

طاہر القادری Tahir ul Qadri

حق یہ ہے کہ بیشک اس دن انہیں اپنے ر ب کے دیدار سے (محروم کرنے کے لئے) پسِ پردہ کر دیا جائے گا،