إِنَّ
بیشک
ٱلْأَبْرَارَ
نیک لوگ
لَفِى
البتہ میں
نَعِيمٍ
نعمتوں میں ہوں گے
بے شک نیک لوگ بڑے مزے میں ہوں گے
تَعْرِفُ
تم پہچان لوگے
فِى
میں
وُجُوهِهِمْ
ان کے چہروں (میں)
نَضْرَةَ
رونق
ٱلنَّعِيمِ
نعمت کی
ان کے چہروں پر تم خوشحالی کی رونق محسوس کرو گے
يُسْقَوْنَ
پلائے جائیں گے
مِن
سے
رَّحِيقٍ
خالص شراب
مَّخْتُومٍ
مہر بند
ان کو نفیس ترین سر بند شراب پلائی جائے گی جس پر مشک کی مہر لگی ہوگی
خِتَٰمُهُۥ
اس کی مہر
مِسْكٌۚ
مسک ہوگی/ کستوری ہوگی
وَفِى
اور میں
ذَٰلِكَ
اس (میں)
فَلْيَتَنَافَسِ
پس چاہیے کہ ایک دوسرے پر بازی لے جائیں
ٱلْمُتَنَٰفِسُونَ
بازی لے جانے والے
جو لوگ دوسروں پر بازی لے جانا چاہتے ہوں وہ اِس چیز کو حاصل کرنے میں بازی لے جانے کی کوشش کریں
وَمِزَاجُهُۥ
اور آمیزش اس کی
مِن
سے
تَسْنِيمٍ
تسنیم سے ہوگی (تسنیم کیا ہے)
اُس شراب میں تسنیم کی آمیزش ہوگی
عَيْنًا
ایک چشمہ ہے
يَشْرَبُ
پیئیں گے
بِهَا
اس سے
ٱلْمُقَرَّبُونَ
مقرب لوگ
یہ ایک چشمہ ہے جس کے پانی کے ساتھ مقرب لوگ شراب پئیں گے
إِنَّ
بیشک
ٱلَّذِينَ
وہ لوگ
أَجْرَمُوا۟
جنہوں نے جرم کیا
كَانُوا۟
تھے
مِنَ
سے
ٱلَّذِينَ
ان لوگوں (سے)
ءَامَنُوا۟
جو ایمان لائے
يَضْحَكُونَ
ہنستے
مجرم لوگ دنیا میں ایمان لانے والوں کا مذاق اڑاتے تھے
وَإِذَا
اور جب
مَرُّوا۟
گزرتے
بِهِمْ
ان کے پاس سے
يَتَغَامَزُونَ
آنکھیں مارتے تھے/ اشارے کرتے تھے
جب اُن کے پاس سے گزرتے تو آنکھیں مار مار کر اُن کی طرف اشارے کرتے تھے