وَمَا تَشَاۤءُوْنَ اِلَّاۤ اَنْ يَّشَاۤءَ اللّٰهُ رَبُّ الْعٰلَمِيْنَ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
اور تمہارے چاہنے سے کچھ نہیں ہوتا جب تک اللہ رب العالمین نہ چاہے
English Sahih:
And you do not will except that Allah wills - Lord of the worlds.
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
اور تمہارے چاہنے سے کچھ نہیں ہوتا جب تک اللہ رب العالمین نہ چاہے
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
اور تم کیا چا ہو مگر یہ کہ چاہے اللہ سارے جہان کا رب،
احمد علی Ahmed Ali
اور تم توجب ہی چاہو گے کہ جب الله چاہے گا جو تمام جہان کا رب ہے
أحسن البيان Ahsanul Bayan
اور تم بغیر پروردگار عالم کے چاہے کچھ نہیں چاہ سکتے (١)
٢٩۔١ یعنی تمہاری چاہت، اللہ کی توفیق پر منحصر ہے، جب تک تمہاری چاہت کے ساتھ اللہ کی مشیت اور اس کی توفیق بھی شامل نہیں ہوگی اس وقت تک تم سیدھا راستہ اختیار نہیں کر سکتے۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
اور تم کچھ بھی نہیں چاہ سکتے مگر وہی جو خدائے رب العالمین چاہے
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
اور تم بغیر پروردگار عالم کے چاہے کچھ نہیں چاه سکتے
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
اور تم نہیں چاہتے مگر وہی جو عالمین کا پرورگار چاہتا ہے۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور تم لوگ کچھ نہیں چاہ سکتے مگریہ کہ عالمین کا پروردگار خدا چاہے
طاہر القادری Tahir ul Qadri
اور تم وہی کچھ چاہ سکتے ہو جو اللہ چاہے جو تمام جہانوں کا رب ہے،