وَلَقَدْ رَاٰهُ بِالْاُفُقِ الْمُبِيْنِۚ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
اُس نے اُس پیغام بر کو روشن افق پر دیکھا ہے
English Sahih:
And he has already seen him [i.e., Gabriel] in the clear horizon.
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
اُس نے اُس پیغام بر کو روشن افق پر دیکھا ہے
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
اور بیشک انہوں نے اسے روشن کنارہ پر دیکھا
احمد علی Ahmed Ali
اور اس نے اس کو کُھلے کنارے پر دیکھا بھی ہے
أحسن البيان Ahsanul Bayan
اس نے اس (فرشتے) کو آسمان کے کھلے کنارے پر دیکھا بھی ہے (١)
٢٣۔١ یہ پہلے گزر چکا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت جبرائیل علیہ السلام کو دو مرتبہ ان کی اصل حالت میں دیکھا ہے، جن میں سے ایک یہاں ذکر ہے۔ یہ ابتدائے نبوت کا واقع ہے، اس وقت حضرت جبرائیل علیہ السلام کے چھ سو پر تھے، جنہوں نے آسمان کے کناروں کو بھر دیا تھا، دوسری مرتبہ معراج کے موقعہ پر دیکھا جیسا کہ سورہ نجم میں تفصیل گزر چکی ہے۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
بےشک انہوں نے اس (فرشتے) کو (آسمان کے کھلے یعنی) مشرقی کنارے پر دیکھا ہے
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
اس نے اس (فرشتے) کو آسمان کے کھلے کنارے پر دیکھا بھی ہے
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
اور اس (پیغمبر(ص)) نے اس (پیغامبر) کو روشن افق (کنارے) پر دیکھا ہے۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور اس نے فرشتہ کو بلند اُفق پر دیکھا ہے
طاہر القادری Tahir ul Qadri
اور بیشک انہوں نے اس (مالکِ عرش کے حُسنِ مطلق) کو (لامکاں کے) روشن کنارے پر دیکھا ہے٭، ٭ یہ ترجمہ حضرت عبد اللہ بن عباس، انس بن مالک، عکرمہ، ابو سلمہ، ضحّاک، ابو العالیہ، حسن، کعب الاحبار، شریک بن عبد اللہ اور شعبی و غیرھم رضی اللہ عنھم کے اَقوال پر کیا گیا ہے جنہیں بخاری، مسلم، ترمذی، ابن جریر، بغوی اور کئی ائمہ حدیث نے روایت کیا ہے اور کثیر ائمہ تفسیر نے بھی اسے اختیار کیا ہے۔