وَ مَا صَاحِبُكُمْ بِمَجْنُوْنٍۚ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
اور (اے اہل مکہ) تمہارا رفیق مجنون نہیں ہے
English Sahih:
And your companion [i.e., Prophet Muhammad] is not [at all] mad.
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
اور (اے اہل مکہ) تمہارا رفیق مجنون نہیں ہے
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
اور تمہارے صاحب مجنون نہیں
احمد علی Ahmed Ali
اور تمہارا رفیق کوئی دیوانہ نہیں ہے
أحسن البيان Ahsanul Bayan
اور تمہارا ساتھی دیوانہ نہیں (١)
٢٢۔١ یہ خطاب اہل مکہ سے ہے اور صاحب سے مراد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ یعنی تم جو گمان رکھتے ہو کہ تمہارا ہم نسب اور ہم وطن ساتھی، (محمد صلی اللہ علیہ وسلم) دیوانہ ہے۔ نعوذ باللہ ایسا نہیں ہے، ذرا قرآن پڑھ کر تو دیکھو کہ کیا کوئی دیوانہ ایسے حقائق بیان کر سکتا ہے اور گزشتہ قوموں کے صحیح صحیح حالات بتلا سکتا ہے جو اس قرآن میں بیان کئے گئے ہیں۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
اور (مکے والو) تمہارے رفیق (یعنی محمدﷺ) دیوانے نہیں ہیں
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
اور تمہارا ساتھی دیوانہ نہیں ہے
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
اور تمہارا ساتھی (پیغمبرِ اسلام (ص)) دیوانہ نہیں ہے۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور تمہارا ساتھی پیغمبر دیوانہ نہیں ہے
طاہر القادری Tahir ul Qadri
اور (اے لوگو!) یہ تمہیں اپنی صحبت سے نوازنے والے (محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دیوانے نہیں ہیں (جو فرماتے ہیں وہ حق ہوتا ہے)،