Skip to main content

لِكُلِّ امْرِیءٍ مِّنْهُمْ يَوْمَٮِٕذٍ شَأْنٌ يُّغْنِيْهِۗ

For every
لِكُلِّ
واسطے ہر
man
ٱمْرِئٍ
شخص کے
among them
مِّنْهُمْ
ان میں سے
that Day
يَوْمَئِذٍ
اس دن
(will be) a matter
شَأْنٌ
ایک (خاص) حالت ہوگی
occupying him
يُغْنِيهِ
جو بےپرواہ کردے گی اس کو

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

ان میں سے ہر شخص پر اس دن ایسا وقت آ پڑے گا کہ اسے اپنے سوا کسی کا ہوش نہ ہوگا

English Sahih:

For every man, that Day, will be a matter adequate for him.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

ان میں سے ہر شخص پر اس دن ایسا وقت آ پڑے گا کہ اسے اپنے سوا کسی کا ہوش نہ ہوگا

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

ان میں سے ہر ایک کو اس دن ایک فکر ہے کہ وہی اسے بس ہے

احمد علی Ahmed Ali

ہر شخص کی ایسی حالت ہوگی جو اس کو اوروں کی طرف سے بے پروا کر دے گی

أحسن البيان Ahsanul Bayan

ان میں سے ہر ایک کو اس دن ایسی فکر (دامن گیر) ہوگی جو اس کے لئے کافی ہوگی (١)۔

٣٧۔١ یا اپنے اقربا اور احباب سے بےنیاز اور بےپروا کر دے گا حدیث میں آتا ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ سب لوگ میدان محشر میں ننگے بدن ننگے پیر، پیدل اور بغیر ختنے کئے ہوئے ہوں گے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

ہر شخص اس روز ایک فکر میں ہو گا جو اسے (مصروفیت کے لیے) بس کرے گا

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

ان میں سے ہر ایک کو اس دن ایسی فکر (دامنگیر) ہوگی جو اس کے لئے کافی ہوگی

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اس دن ان میں ہر شخص کا یہ عالم ہوگا جو اسے سب سے بےپروا کر دے گا۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اس دن ہر آدمی کی ایک خاص فکر ہوگی جو اس کے لئے کافی ہوگی

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اس دن ہر شخص کو ایسی (پریشان کن) حالت لاحق ہوگی جو اسے (ہر دوسرے سے) بے پروا کر دے گی،