ذٰ لِكُمْ وَاَنَّ اللّٰهَ مُوْهِنُ كَيْدِ الْـكٰفِرِيْنَ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
یہ معاملہ تو تمہارے ساتھ ہے اور کافروں کے ساتھ معاملہ یہ ہے کہ اللہ ان کی چالوں کو کمزور کرنے والا ہے
English Sahih:
That [is so], and [also] that Allah will weaken the plot of the disbelievers.
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
یہ معاملہ تو تمہارے ساتھ ہے اور کافروں کے ساتھ معاملہ یہ ہے کہ اللہ ان کی چالوں کو کمزور کرنے والا ہے
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
یہ تو لو اور اس کے ساتھ یہ ہے کہ اللہ کافروں کا داؤ سست کرنے والا ہے،
احمد علی Ahmed Ali
یہ تو ہو چکا اور بےشک الله کافروں کی تدبیر کو کمزور کرنے والا ہے
أحسن البيان Ahsanul Bayan
(ایک بات تو) یہ ہوئی اور (دوسری بات یہ ہے) اللہ تعالٰی کو کافروں کی تدبیر کو کمزور کرنا تھا (١)
١٨۔١ دوسرا مقصد اس کا کافروں کی تدبیر کو کمزور کرنا اور ان کی قوت و شوکت کو توڑنا تھا۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
(بات) یہ (ہے) کچھ شک نہیں کہ خدا کافروں کی تدبیر کو کمزور کر دینے والا ہے
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
(ایک بات تو) یہ ہوئی اور (دوسری بات یہ ہے) اللہ تعالیٰ کو کافروں کی تدبیر کو کمزور کرنا تھا
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
یہ معاملہ تو تمہارے ساتھ ہو چکا ہے اور (کفار کے ساتھ معاملہ یہ ہے کہ) اللہ ان کی مخفی تدبیروں کو کمزور کرنے والا ہے۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
یہ تو یہ احسان ہے اور خدا کفاّر کے مکر کو کمزور بنانے والا ہے
طاہر القادری Tahir ul Qadri
یہ (تو ایک لطف و احسان) ہے اور (دوسرا) یہ کہ اللہ کافروں کے مکر و فریب کو کمزور کرنے والا ہے،