Skip to main content
ذَٰلِكَ
یہ
بِمَا
بوجہ اس کے جو
قَدَّمَتْ
آگے بھیجا
أَيْدِيكُمْ
تمہارے ہاتھوں نے
وَأَنَّ
اور بیشک
ٱللَّهَ
اللہ تعالیٰ
لَيْسَ
نہیں ہے
بِظَلَّٰمٍ
ظلم کرنے والا
لِّلْعَبِيدِ
بندوں کے لیے

یہ وہ جزا ہے جس کا سامان تمہارے اپنے ہاتھوں نے پیشگی مہیا کر رکھا تھا، ورنہ اللہ تو اپنے بندوں پر ظلم کرنے والا نہیں ہے "

تفسير
كَدَأْبِ
مانند حالت
ءَالِ
آل
فِرْعَوْنَۙ
فرعون کے
وَٱلَّذِينَ
اور ان لوگوں کے
مِن
سے
قَبْلِهِمْۚ
جو ان سے پہلے تھے
كَفَرُوا۟
انہوں نے کفر کیا
بِـَٔايَٰتِ
آیات کا
ٱللَّهِ
اللہ کی
فَأَخَذَهُمُ
پھر پکڑ لیا ان کو
ٱللَّهُ
اللہ نے
بِذُنُوبِهِمْۗ
ان کے گناہوں کی وجہ سے
إِنَّ
بیشک
ٱللَّهَ
اللہ تعالیٰ
قَوِىٌّ
مضبوط
شَدِيدُ
سخت
ٱلْعِقَابِ
سزا دینے والا ہے

یہ معاملہ ان کے ساتھ اُسی طرح پیش آیا جس طرح آلِ فرعون اور ان سے پہلے کے دُوسرے لوگوں کے ساتھ پیش آتا رہا ہے کہ انہوں نے اللہ کی آیات کو ماننے سے انکار کیا اور اللہ نے ان کے گناہوں پر انہیں پکڑ لیا اللہ قوت رکھتا ہے اور سخت سزا دینے والا ہے

تفسير
ذَٰلِكَ
یہ
بِأَنَّ
بوجہ اس کے کہ بیشک
ٱللَّهَ
اللہ تعالیٰ
لَمْ
نہیں
يَكُ
ہے
مُغَيِّرًا
تبدیل کرنے والا
نِّعْمَةً
کسی نعمت کو
أَنْعَمَهَا
اس نے انعام کیا اس کو
عَلَىٰ
اوپر
قَوْمٍ
ایک قوم کے
حَتَّىٰ
یہاں تک کہ
يُغَيِّرُوا۟
وہ تبدیل کردیں اس کو
مَا
جو
بِأَنفُسِهِمْۙ
ان کے نفسوں میں ہے
وَأَنَّ
اور بیشک
ٱللَّهَ
اللہ تعالیٰ
سَمِيعٌ
سننے والا
عَلِيمٌ
جاننے والا ہے

یہ اللہ کی اِس سنت کے مطابق ہوا کہ وہ کسی نعمت کو جو اس نے کسی قوم کو عطا کی ہو اس وقت تک نہیں بدلتا جب تک کہ وہ قوم خود اپنے طرزِ عمل کو نہیں بدل دیتی اللہ سب کچھ سننے اور جاننے والا ہے

تفسير
كَدَأْبِ
مانند حالت
ءَالِ
آل
فِرْعَوْنَۙ
فرعون کے
وَٱلَّذِينَ
اور ان لوگوں کے جو
مِن
سے
قَبْلِهِمْۚ
ان سے پہلے تھے
كَذَّبُوا۟
انہوں نے جھٹلایا
بِـَٔايَٰتِ
آیات کو
رَبِّهِمْ
اپنے رب کی
فَأَهْلَكْنَٰهُم
تو ہم نے ہلاک کردیا ان کو
بِذُنُوبِهِمْ
ان کے گناہوں کی وجہ سے
وَأَغْرَقْنَآ
اور غرق کردیا ہم نے
ءَالَ
آل
فِرْعَوْنَۚ
فرعون کو
وَكُلٌّ
اور سب کے سب
كَانُوا۟
تھے
ظَٰلِمِينَ
ظالم

آلِ فرعون اور ان سے پہلے کی قوموں کے ساتھ جو کچھ پیش آیا وہ اِسی ضابطہ کے مطابق تھا انہوں نے اپنے رب کی آیات کو جھٹلایا تب ہم نے ان کے گناہوں کی پاداش میں انہیں ہلاک کیا اور آل فرعون کو غرق کر دیا یہ سب ظالم لوگ تھے

تفسير
إِنَّ
بیشک
شَرَّ
جانوروں میں بدترین
ٱلدَّوَآبِّ
نزدیک
عِندَ
کے
ٱللَّهِ
اللہ کے
ٱلَّذِينَ
وہ لوگ ہیں
كَفَرُوا۟
جنہوں نے کفر کیا
فَهُمْ
پس وہ
لَا
نہیں
يُؤْمِنُونَ
ایمان لائیں گے

یقیناً اللہ کے نزدیک زمین پر چلنے والی مخلوق میں سب سے بدتر وہ لوگ ہیں جنہوں نے حق کو ماننے سے انکار کر دیا پھر کسی طرح وہ اسے قبول کرنے پر تیار نہیں

تفسير
ٱلَّذِينَ
وہ لوگ
عَٰهَدتَّ
عہد لیا تو نے
مِنْهُمْ
ان سے
ثُمَّ
پھر
يَنقُضُونَ
وہ توڑ دیتے ہیں
عَهْدَهُمْ
اپنے عہد کو
فِى
میں
كُلِّ
ہر
مَرَّةٍ
مرتبہ ۔ ہر بار
وَهُمْ
اور وہ
لَا
نہیں
يَتَّقُونَ
ڈرتے

(خصوصاً) ان میں سے وہ لوگ جن کے ساتھ تو نے معاہدہ کیا پھر وہ ہر موقع پر اس کو توڑتے ہیں اور ذرا خدا کا خوف نہیں کرتے

تفسير
فَإِمَّا
پھر اگر
تَثْقَفَنَّهُمْ
تم پاؤ ان کو
فِى
میں
ٱلْحَرْبِ
جنگ (میں)
فَشَرِّدْ
تو مار بھگاؤ
بِهِم
ان کے ذریعے
مَّنْ
ان کو
خَلْفَهُمْ
جو ان کے پیچھے ہیں
لَعَلَّهُمْ
شاید کہ وہ
يَذَّكَّرُونَ
نصیحت پکڑیں

پس اگر یہ لوگ تمہیں لڑائی میں مل جائیں تو ان کی ایسی خبر لو کہ ان کے بعد جو دُوسرے لوگ ایسی روش اختیار کرنے والے ہوں ان کے حواس باختہ ہو جائیں توقع ہے کہ کہ بد عہدوں کے اِس انجام سے وہ سبق لیں گے

تفسير
وَإِمَّا
پھر اگر
تَخَافَنَّ
تمہیں خدشہ ہو۔ تم خوف رکھتے ہو
مِن
سے
قَوْمٍ
کسی قوم سے
خِيَانَةً
خیانت کا
فَٱنۢبِذْ
تو ڈال دو ۔ پھینک دو
إِلَيْهِمْ
ان کی طرف
عَلَىٰ
پر
سَوَآءٍۚ
برابر پر
إِنَّ
بیشک
ٱللَّهَ
اللہ تعالیٰ
لَا
نہیں
يُحِبُّ
محبت رکھتا
ٱلْخَآئِنِينَ
خیانت کرنے والوں سے

اور اگر کبھی تمہیں کسی قوم سے خیانت کا اندیشہ ہو تو اس کے معاہدے کو علانیہ اس کے آگے پھینک دو، یقیناً اللہ خائنوں کو پسند نہیں کرتا

تفسير
وَلَا
اور نہ
يَحْسَبَنَّ
سمجھیں
ٱلَّذِينَ
وہ لوگ
كَفَرُوا۟
جنہوں نے کفر کیا
سَبَقُوٓا۟ۚ
وہ سبقت لے گئے۔ آگے بڑھ گئے
إِنَّهُمْ
بیشک وہ
لَا
نہیں
يُعْجِزُونَ
عاجز کرسکتے

منکرینِ حق اس غلط فہمی میں نہ رہیں کہ وہ بازی لے گئے، یقیناً وہ ہم کو ہرا نہیں سکتے

تفسير
وَأَعِدُّوا۟
اور تیار رکھو
لَهُم
ان کے لیے
مَّا
جو
ٱسْتَطَعْتُم
استطاعت رکھتے ہو تم
مِّن
سے
قُوَّةٍ
قوت میں سے
وَمِن
اور سے
رِّبَاطِ
باندھنے میں سے
ٱلْخَيْلِ
گھوڑے
تُرْهِبُونَ
تم ڈراتے ہو
بِهِۦ
ساتھ اس کے
عَدُوَّ
دشمنوں کو
ٱللَّهِ
اللہ کے
وَعَدُوَّكُمْ
اور اپنے دشمنوں کو
وَءَاخَرِينَ
اور کچھ دوسروں کو
مِن
کے
دُونِهِمْ
ان کے علاوہ
لَا
نہیں
تَعْلَمُونَهُمُ
تم جانتے ان کو
ٱللَّهُ
اللہ
يَعْلَمُهُمْۚ
جانتا ہے ان کو
وَمَا
اور جو تم
تُنفِقُوا۟
خرچ کرو گے
مِن
کوئی
شَىْءٍ
چیز۔ کچھ بھی
فِى
میں
سَبِيلِ
راستے میں
ٱللَّهِ
اللہ کے
يُوَفَّ
پھر پورا پورا دیاجائے گا
إِلَيْكُمْ
تمہیں
وَأَنتُمْ
اور تم
لَا
نہ
تُظْلَمُونَ
ظلم کیے جاؤ گے

اور تم لوگ، جہاں تک تمہارا بس چلے، زیادہ سے زیادہ طاقت اور تیار بندھے رہنے والے گھوڑے اُن کے مقابلہ کے لیے مہیا رکھو تاکہ اس کے ذریعہ سے اللہ کے اور اپنے دشمنوں کو اور ان دُوسرے اعداء کو خوف زدہ کرو جنہیں تم نہیں جانتے مگر اللہ جانتا ہے اللہ کی راہ میں جو کچھ تم خرچ کرو گے اس کا پورا پورا بدل تمہاری طرف پلٹایا جائے گا اور تمہارے ساتھ ہرگز ظلم نہ ہوگا

تفسير