فَاَخَذَهُ اللّٰهُ نَكَالَ الْاٰخِرَةِ وَالْاُوْلٰى ۗ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
آخرکار اللہ نے اسے آخرت اور دنیا کے عذاب میں پکڑ لیا
English Sahih:
So Allah seized him in exemplary punishment for the last and the first [transgression]..
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
آخرکار اللہ نے اسے آخرت اور دنیا کے عذاب میں پکڑ لیا
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
تو اللہ نے اسے دنیا و آخرت دونوں کے عذاب میں پکڑا
احمد علی Ahmed Ali
پھر الله نے اس کو آخرت اور دنیا کے عذاب میں پکڑ لیا
أحسن البيان Ahsanul Bayan
تو (سب سے بلند و بالا) اللہ نے بھی اسے آخرت کے اور دنیا کے عذاب میں گرفتار کر لیا (١)
٢٥۔١ یعنی اللہ نے اس کی ایسی گرفت فرمائی کہ اسے دنیا میں آئندہ آنے والے فرمانوں کے لئے نشان عبرت بنا دیا اور قیامت کا عذاب اس کے علاوہ ہے، جو اسے وہاں ملے گا
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
تو خدا نے اس کو دنیا اور آخرت (دونوں) کے عذاب میں پکڑ لیا
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
تو (سب سے بلند وباﻻ) اللہ نے بھی اسے آخرت کے اور دنیا کے عذاب میں گرفتار کرلیا
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
پس اللہ نے اسے آخرت اور دنیا کے (دوہرے) عذاب میں پکڑا۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
تو خدا نے اسے دنیا و آخرت دونو ںکے عذاب کی گرفت میں لے لیا
طاہر القادری Tahir ul Qadri
تو اللہ نے اسے آخرت اور دنیا کی (دوہری) سزا میں پکڑ لیا،