Skip to main content

ثُمَّ اَدْبَرَ يَسْعٰىۖ

Then
ثُمَّ
پھر
he turned his back
أَدْبَرَ
اس نے پیٹھ پھیری
striving
يَسْعَىٰ
دوڑتے ہوئے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

پھر چالبازیاں کرنے کے لیے پلٹا

English Sahih:

Then he turned his back, striving [i.e., plotting].

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

پھر چالبازیاں کرنے کے لیے پلٹا

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

پھر پیٹھ دی اپنی کوشش میں لگا

احمد علی Ahmed Ali

پھر کوشش کرتا ہوا واپس لوٹا

أحسن البيان Ahsanul Bayan

پھر پلٹا دوڑ دھوپ کرتے ہوئے (١)

٢٢۔١ یعنی اس نے ایمان و اطاعت سے انکار ہی نہیں کیا بلکہ زمین میں فساد پھیلائے اور موسیٰ علیہ السلام کا مقابلہ کرنے کی سعی کرتا رہا،چنانچہ جادوگروں کو جمع کر کے ان کا مقابلہ حضرت موسیٰ علیہ السلام سے کرایا تاکہ موسیٰ علیہ السلام کو جھوٹا ثابت کیا جا سکے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

پھر لوٹ گیا اور تدبیریں کرنے لگا

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

پھر پلٹا دوڑ دھوپ کرتے ہوئے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

پھر وہ پلٹا (اور مخالفانہ سرگرمیوں میں) کوشاں ہو گیا۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

پھر منہ پھیر کر دوڑ دھوپ میں لگ گیا

طاہر القادری Tahir ul Qadri

پھر وہ (حق سے) رُوگرداں ہو کر (موسٰی علیہ السلام کی مخالفت میں) سعی و کاوش کرنے لگا،