Skip to main content

يَوْمَ يَقُوْمُ الرُّوْحُ وَالْمَلٰۤٮِٕكَةُ صَفًّا ۙ لَّا يَتَكَلَّمُوْنَ اِلَّا مَنْ اَذِنَ لَهُ الرَّحْمٰنُ وَقَالَ صَوَابًا

(The) Day
يَوْمَ
جس دن
will stand
يَقُومُ
قیام کریں گے
the Spirit
ٱلرُّوحُ
روح/ روح الامین
and the Angels
وَٱلْمَلَٰٓئِكَةُ
اور فرشتے
(in) rows
صَفًّاۖ
صف در صف
not
لَّا
نہ
they will speak
يَتَكَلَّمُونَ
کلام کرسکیں گے/ نہ بات کرسیں گے
except
إِلَّا
مگر
(one) who -
مَنْ
جس کو
permits
أَذِنَ
اجازت دے
[for] him
لَهُ
اس کے لئے
the Most Gracious
ٱلرَّحْمَٰنُ
رحمن
and he (will) say
وَقَالَ
اور وہ کہے
(what is) correct
صَوَابًا
درست بات

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

جس روز روح اور ملائکہ صف بستہ کھڑے ہونگے، کوئی نہ بولے گا سوائے اُس کے جسے رحمٰن اجازت دے اور جو ٹھیک بات کہے

English Sahih:

The Day that the Spirit [i.e., Gabriel] and the angels will stand in rows, they will not speak except for one whom the Most Merciful permits, and he will say what is correct.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

جس روز روح اور ملائکہ صف بستہ کھڑے ہونگے، کوئی نہ بولے گا سوائے اُس کے جسے رحمٰن اجازت دے اور جو ٹھیک بات کہے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

جس دن جبریل کھڑا ہوگا اور سب فرشتے پرا باندھے (صفیں بنائے) کوئی نہ بول سکے گا مگر جسے رحمن نے اذن دیا اور اس نے ٹھیک بات کہی

احمد علی Ahmed Ali

جس دن جبرائیل اور سب فرشتے صف باندھ کر کھڑے ہوں گےکوئی نہیں بولے گا مگر وہ جس کو رحمنٰ اجازت دے گا اور وہ بات ٹھیک کہے گا

أحسن البيان Ahsanul Bayan

جس دن روح اور فرشتے صفیں باندھ کھڑے ہونگے تو کوئی کلام نہ کر سکے گا مگر جسے رحمٰن اجازت دے دے اور وہ ٹھیک بات زبان سے نکالے (١)

٣٨۔١ یہ اجازت اللہ تعالٰی ان فرشتوں کو اور اپنے پیغمبروں کو عطا فرمائے گا اور وہ جو بات کریں گے حق و صواب ہی ہوگی، یا یہ مفہوم ہے کہ اجازت صرف اس کے بارے میں دی جائے گی جس نے درست بات کہی ہو، یعنی کلمہ توحید کا اقراری رہا ہو۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

جس دن روح (الامین) اور فرشتے صف باندھ کر کھڑے ہوں گے تو کوئی بول نہ سکے گا مگر جس کو (خدائے رحمٰن) اجازت بخشے اور اس نے بات بھی درست کہی ہو

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

جس دن روح اور فرشتے صفیں باندھ کر کھڑے ہوں گے تو کوئی کلام نہ کر سکے گا مگر جسے رحمٰن اجازت دے دے اور وه ٹھیک بات زبان سے نکالے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

جس دن روح اور فرشتے صف باندھے کھڑے ہوں گے کوئی بات نہیں کرے گا مگر جسے خدائے رحمان اجازت دے گا اور وہ ٹھیک بات کہے گا۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

جس دن روح القدس اورملائکہ صف بستہ کھڑے ہوں گے اورکوئی بات بھی نہ کرسکے گا علاوہ اس کے جسے رحمٰن اجازت دے دے اور ٹھیک ٹھیک بات کرے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

جس دن جبرائیل (روح الامین) اور (تمام) فرشتے صف بستہ کھڑے ہوں گے، کوئی لب کشائی نہ کر سکے گا، سوائے اس شخص کے جسے خدائے رحمان نے اِذنِ (شفاعت) دے رکھا تھا اور اس نے (زندگی میں تعلیماتِ اسلام کے مطابق) بات بھی درست کہی تھی،