يَّوْمَ يُنْفَخُ فِى الصُّوْرِ فَتَأْتُوْنَ اَفْوَاجًا ۙ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
جس روز صور میں پھونک مار دی جائے گی، تم فوج در فوج نکل آؤ گے
English Sahih:
The Day the Horn is blown and you will come forth in multitudes
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
جس روز صور میں پھونک مار دی جائے گی، تم فوج در فوج نکل آؤ گے
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
جس دن صور پھونکا جائے گا تو تم چلے آؤ گے فوجوں کی فوجیں،
احمد علی Ahmed Ali
جس دن صور میں پھونکا جائے گا پھر تم گروہ درگروہ چلے آؤ گے
أحسن البيان Ahsanul Bayan
جس دن کہ صور پھونکا جائے گا۔ پھر تم فوج در فوج چلے آؤ گے (١)
١٨۔١ بعض نے اس کا مفہوم یہ بیان کیا ہے کہ ہر امت اپنے رسول کے ساتھ میدان حشر میں آئے گی۔ یہ دوسرا نفخہ ہوگا، جس میں سب لوگ قبروں سے زندہ اٹھ کر نکل آئیں گے۔ اللہ تعالٰی آسمان سے پانی نازل فرمائیے گا، جس سے انسان کھیتی کی طرح اگ آئے گا۔ انسان کی ہرچیز بوسیدہ ہو جائے گی، سوائے ریڑھ کی ہڈی کے آخری سرے کے، اس سے قیامت والے دن تمام مخلوقات کی دوبارہ ترکیب ہوگی۔ (صحیح بخاری)
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
جس دن صور پھونکا جائے گا تو تم لوگ غٹ کے غٹ آ موجود ہو گے
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
جس دن کہ صور میں پھونکا جائے گا۔ پھر تم فوج در فوج چلے آؤ گے
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
جس دن صور پھونکا جائے گا تو تم لوگ فوج در فوج آؤ گے۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
جس دن صورپھونکا جائے گا اور تم سب فوج در فوج آؤ گے
طاہر القادری Tahir ul Qadri
جس دن صور پھونکا جائے گا تو تم گروہ در گروہ (اﷲ کے حضور) چلے آؤ گے،