Skip to main content

فَاِنْ كَانَ لَـكُمْ كَيْدٌ فَكِيْدُوْنِ

So if
فَإِن
پھر اگر
is
كَانَ
ہے
for you
لَكُمْ
تمہارے لیے
a plan
كَيْدٌ
کوئی چال
then plan against Me
فَكِيدُونِ
پس چال چلو مجھ سے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اب اگر کوئی چال تم چل سکتے ہو تو میرے مقابلہ میں چل دیکھو

English Sahih:

So if you have a plan, then plan against Me.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اب اگر کوئی چال تم چل سکتے ہو تو میرے مقابلہ میں چل دیکھو

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اب اگر تمہارا کوئی داؤ ہو تو مجھ پر چل لو

احمد علی Ahmed Ali

پس اگر تمہارے پاس کوئی تدبیر ہے تو مجھ پر کر دیکھو

أحسن البيان Ahsanul Bayan

پس اگر تم مجھ سے کوئی چال چل سکتے ہو تو چل لو (١)

٣٩۔١ یہ سخت وعید اور تہدید ہے کہ اگر تم میری گرفت سے بچ سکتے ہو اور میرے حکم سے نکل سکتے ہو تو بچ اور نکل کے دکھاؤ۔ لیکن وہاں کس میں یہ طاقت ہوگی؟

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اگر تم کو کوئی داؤں آتا ہو تو مجھ سے کر لو

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

پس اگر تم مجھ سے کوئی چال چل سکتے ہو تو چل لو

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اگر تمہارے پاس (دوزخ سے بچنے کے لئے) کوئی تدبیر ہے تو میرے مقابلہ میں چلاؤ۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اب اگر تمہارے پاس کوئی چال ہو تو ہم سے استعمال کرو

طاہر القادری Tahir ul Qadri

پھر اگر تمہارے پاس (عذاب سے بچنے کا) کوئی حیلہ (اور داؤ) ہے تو (وہ) داؤ مجھ پر چلا لو،