Skip to main content

هٰذَا يَوْمُ لَا يَنْطِقُوْنَۙ

This
هَٰذَا
یہ
(is) a Day
يَوْمُ
دن ہے
not
لَا
نہیں
they will speak
يَنطِقُونَ
وہ بولیں گے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

یہ وہ دن ہے جس میں وہ نہ کچھ بولیں گے

English Sahih:

This is a Day they will not speak,

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

یہ وہ دن ہے جس میں وہ نہ کچھ بولیں گے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

یہ دن ہے کہ وہ بول نہ سکیں گے

احمد علی Ahmed Ali

یہ وہ دن ہے جس میں بات بھی نہ کر سکیں گے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

آج (کا دن) وہ دن ہے کہ یہ بول بھی نہ سکیں گے (١)

٣٥۔١ محشر کا دن جس میں کافروں کی مختلف حالتیں ہوں گی۔ ایک وقت وہ ہوگا کہ وہ وہاں بھی جھوٹ بولیں گے پھر اللہ ان کے مونہوں پر مہر لگا دے گا اور ان کے ہاتھ پاؤں گواہی دیں گے پھر جس وقت ان کو جہنم میں لے جایا جارہا ہوگا اس وقت عالم اضطراب وپریشانی میں ان کی زبانیں بھی گنگ ہو جائیں گی۔ بعض کہتے ہیں کہ بولیں گے تو سہی لیکن ان کے پاس حجت کوئی نہیں ہوگی۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

یہ وہ دن ہے کہ (لوگ) لب تک نہ ہلا سکیں گے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

آج (کا دن) وه دن ہے کہ یہ بول بھی نہ سکیں گے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

یہ وہ دن ہوگا جس میں وہ بول نہیں سکیں گے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

آج کے دن یہ لوگ بات بھی نہ کرسکیں گے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

یہ ایسا دن ہے کہ وہ (اس میں) بول بھی نہ سکیں گے،