Skip to main content

ثُمَّ نُتْبِعُهُمُ الْاٰخِرِيْنَ

Then
ثُمَّ
پھر
We follow them up
نُتْبِعُهُمُ
ہم پیچھے لاتے ہیں ان کے
(with) the later ones
ٱلْءَاخِرِينَ
بعد والوں کو

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

پھر اُنہی کے پیچھے ہم بعد والوں کو چلتا کریں گے

English Sahih:

Then We will follow them with the later ones.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

پھر اُنہی کے پیچھے ہم بعد والوں کو چلتا کریں گے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

پھر پچھلوں کو ان کے پیچھے پہنچائیں گے

احمد علی Ahmed Ali

پھر ہم ان کے پیچھے دوسروں کو چلائیں گے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

پھر ہم ان کے بعد پچھلوں کو لائے (١)

١٧۔١ یعنی کفار مکہ اور ان کے ہم نوا، جنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جھٹلایا۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

پھر ان پچھلوں کو بھی ان کے پیچھے بھیج دیتے ہیں

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

پھر ہم ان کے بعد پچھلوں کو ﻻئے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

پھر ان کے پیچھے بھیجے گئے لوگوں کو۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

پھر دوسرے لوگوں کو بھی ان ہی کے پیچھے لگادیں گے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

پھر ہم بعد کے لوگوں کو بھی (ہلاکت میں) ان کے پیچھے چلائے دیتے ہیں،