اِنَّا هَدَيْنٰهُ السَّبِيْلَ اِمَّا شَاكِرًا وَّاِمَّا كَفُوْرًا
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
ہم نے اسے راستہ دکھا دیا، خواہ شکر کرنے والا بنے یا کفر کرنے والا
English Sahih:
Indeed, We guided him to the way, be he grateful or be he ungrateful.
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
ہم نے اسے راستہ دکھا دیا، خواہ شکر کرنے والا بنے یا کفر کرنے والا
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
بیشک ہم نے اسے راہ بتائی یا حق مانتا یا ناشکری کرتا
احمد علی Ahmed Ali
بے شک ہم نے اسے راستہ دکھا دیا یا تو وہ شکر گزار ہے اور یا ناشکرا
أحسن البيان Ahsanul Bayan
ہم نے اسے راہ دکھائی اب خواہ وہ شکر گزار بنے خواہ ناشکرا۔ (۱)
۳۔۱یعنی مذکورہ قوتوں اور صلاحیتوں کے علاوہ ہم نے خود بھی انبیاء علیہ السلام، اپنی کتابوں اور داعیان حق کے ذریعے سے صحیح راستے کو بیان اور واضح کردیا ہے اب یہ اس کی مرضی ہے کہ اطاعت الہی کا راستہ اختیار کر کے شکر گزار بندہ بن جائے یا معصیت کا راستہ اختیار کر کے اس کا ناشکرا بن جائے۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
(اور) اسے رستہ بھی دکھا دیا۔ (اب) وہ خواہ شکرگزار ہو خواہ ناشکرا
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
ہم نے اسے راه دکھائی اب خواه وه شکر گزار بنے خواه ناشکرا
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
بلاشبہ ہم نے اسے راستہ دکھا دیا ہے اب چاہے شکر گزار بنے اور چاہے ناشکرا بنے۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
یقینا ہم نے اسے راستہ کی ہدایت دے دی ہے چاہے وہ شکر گزار ہوجائے یا کفران نعمت کرنے والا ہوجائے
طاہر القادری Tahir ul Qadri
بے شک ہم نے اسے (حق و باطل میں تمیز کرنے کے لئے شعور و بصیرت کی) راہ بھی دکھا دی، (اب) خواہ وہ شکر گزار ہو جائے یا ناشکر گزار رہے،