Skip to main content

وَمِنَ الَّيْلِ فَاسْجُدْ لَهٗ وَسَبِّحْهُ لَيْلًا طَوِيْلًا

And of
وَمِنَ
اور میں
the night
ٱلَّيْلِ
رات کے اوقات
prostrate
فَٱسْجُدْ
سجدہ کرو
to Him
لَهُۥ
اس کے لیے
and glorify Him
وَسَبِّحْهُ
اور تسبیح کرو اس کی
a night
لَيْلًا
رات
long
طَوِيلًا
طویل

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

رات کو بھی اس کے حضور سجدہ ریز ہو، اور رات کے طویل اوقات میں اُس کی تسبیح کرتے رہو

English Sahih:

And during the night prostrate to Him and exalt [i.e., praise] Him a long [part of the] night.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

رات کو بھی اس کے حضور سجدہ ریز ہو، اور رات کے طویل اوقات میں اُس کی تسبیح کرتے رہو

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور کچھ میں اسے سجدہ کرو اور بڑی رات تک اس کی پاکی بولو

احمد علی Ahmed Ali

اورکچھ حصہ رات میں بھی اس کو سجدہ کیجیئے اوررات میں دیر تک اس کی تسبیح کیجیئے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اور رات کے وقت اس کے سامنے سجدے کر اور بہت رات تک اس کی تسبیح کیا کر۔ (۱)

۲ ٦ ۔۱رات کو سجدہ کر سے مراد بعض نے مغرب وعشاء کی نمازیں مراد لی ہیں اور تسبیح کا مطلب جو باتیں اللہ کے لائق نہیں ہیں ان سے اس کی پاکیزگی بیان کر، بعض کے نزدیک اس سے رات کی نفلی نمازیں یعنی تہجد ہے امر ندب واستحباب کے لیے ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور رات کو بڑی رات تک سجدے کرو اور اس کی پاکی بیان کرتے رہو

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اور رات کے وقت اس کے سامنے سجدے کر اور بہت رات تک اس کی تسبیح کیا کر

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور رات کے ایک حصے میں اس کو سجدہ کیجئے اور رات کے طویل حصہ میں اس کی تسبیح کیجئے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور رات کے ایک حصہ میں اس کا سجدہ کریں اور بڑی رات تک اس کی تسبیح کرتے رہیں

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور رات کی کچھ گھڑیاں اس کے حضور سجدہ ریزی کیا کریں اور رات کے (بقیہ) طویل حصہ میں اس کی تسبیح کیا کریں،