اَلَيْسَ ذٰلِكَ بِقٰدِرٍ عَلٰۤى اَنْ يُّحْـىِيَ الْمَوْتٰى
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
کیا وہ اِس پر قادر نہیں ہے کہ مرنے والوں کو پھر زندہ کر دے؟
English Sahih:
Is not that [Creator] Able to give life to the dead?
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
کیا وہ اِس پر قادر نہیں ہے کہ مرنے والوں کو پھر زندہ کر دے؟
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
کیا جس نے یہ کچھ کیا وہ مردے نہ جِلا سکے گا،
احمد علی Ahmed Ali
پھر کیا وہ الله مردے زندہ کردینے پر قادر نہیں
أحسن البيان Ahsanul Bayan
کیا (اللہ تعالیٰ) اس (امر) پر قادر نہیں کہ مردے کو زندہ کر دے (١)
٤٠۔١ یعنی انسان کو اس طرح مختلف اطوار سے گزار کر پیدا فرماتا ہے کیا مرنے کے بعد دوبارہ اسے زندہ کرنے پر قادر نہیں ہے؟
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
کیا اس خالق کو اس بات پر قدرت نہیں کہ مردوں کو جلا اُٹھائے؟
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
کیا (اللہ تعالیٰ) اس (امر) پر قادر نہیں کہ مردے کو زنده کردے
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
کیا وہ اس بات پر قادر نہیں ہے کہ وہ مُردوں کو پھر زندہ کر دے۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
کیا وہ خدا اس بات پر قادر نہیں ہے کہ مفِدوں کو دوبارہ زندہ کرسکے
طاہر القادری Tahir ul Qadri
تو کیا وہ اس بات پر قادر نہیں کہ مُردوں کو پھر سے زندہ کر دے،