Skip to main content

ثُمَّ اِنَّ عَلَيْنَا بَيَانَهٗۗ

Then
ثُمَّ
پھر
indeed
إِنَّ
بیشک
upon Us
عَلَيْنَا
ہمارے ذمہ ہے
(is) its explanation
بَيَانَهُۥ
اس کو بیان کرنا

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

پھر اس کا مطلب سمجھا دینا بھی ہمارے ذمہ ہے

English Sahih:

Then upon Us is its clarification [to you].

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

پھر اس کا مطلب سمجھا دینا بھی ہمارے ذمہ ہے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

پھر بیشک اس کی باریکیوں کا تم پر ظاہر فرمانا ہمارے ذمہ ہے،

احمد علی Ahmed Ali

پھر بے شک اس کا کھول کر بیان کرنا ہمارے ذمہ ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

پھر اس کا واضح کر دینا ہمارا ذمہ ہے۔

۱۹۔۱یعنی اس کے مشکل مقامات کی تشریح اور حلال وحرام کی توضیح یہ بھی ہمارے ذمے ہے اس کا صاف مطلب ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے قرآن کے مجملات کی توضیح جو تخصیص بیان فرمائی ہے جسے حدیث کہاجاتا ہے یہ بھی اللہ کی طرف سے ہی الہام اور سمجھائی ہوئی باتیں ہیں اس لیے انہیں بھی قرآن کی طرح ماننا ضروری ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

پھر اس (کے معانی) کا بیان بھی ہمارے ذمے ہے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

پھر اس کا واضح کر دینا ہمارے ذمہ ہے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

پھر اس کا واضح کرنا بھی ہمارے ذمہ ہے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

پھر اس کے بعد اس کی وضاحت کرنا بھی ہماری ہی ذمہ داری ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

پھر بے شک اس (کے معانی) کا کھول کر بیان کرنا ہمارا ہی ذِمّہ ہے،