كَلَّا ۗ بَلْ لَّا يَخَافُوْنَ الْاٰخِرَةَ ۗ
Nay!
كَلَّاۖ
ہرگز نہیں
But
بَل
بلکہ
not
لَّا
نہیں
they fear
يَخَافُونَ
وہ خوف رکھتے
the Hereafter
ٱلْءَاخِرَةَ
آخرت کا
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
ہرگز نہیں، اصل بات یہ ہے کہ یہ آخرت کا خوف نہیں رکھتے
English Sahih:
No! But they do not fear the Hereafter.
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
ہرگز نہیں، اصل بات یہ ہے کہ یہ آخرت کا خوف نہیں رکھتے
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
ہرگز نہیں بلکہ ان کو آخرت کا ڈر نہیں
احمد علی Ahmed Ali
ہرگز نہیں بلکہ وہ آخرت سے نہیں ڈرتے
أحسن البيان Ahsanul Bayan
ہرگز ایسا نہیں (ہو سکتا بلکہ) یہ قیامت سے بےخوف ہیں (١)
٥٣۔١ یعنی ان کے فساد کی وجہ سے ان کا آخرت پر عدم ایمان اور اس کی تکذیب ہے جس نے انہیں بےخوف کر دیا ہے۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
ایسا ہرگز نہیں ہوگا۔ حقیقت یہ ہے کہ ان کو آخرت کا خوف ہی نہیں
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
ہرگز ایسا نہیں (ہوسکتا بلکہ) یہ قیامت سے بے خوف ہیں
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
ایسا نہیں ہے بلکہ وہ آخرت کا خوف نہیں رکھتے۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
ہرگز نہیں ہوسکتا اصل یہ ہے کہ انہیں آخرت کا خوف ہی نہیں ہے
طاہر القادری Tahir ul Qadri
ایسا ہرگز ممکن نہیں، بلکہ (حقیقت یہ ہے کہ) وہ لوگ آخرت سے ڈرتے ہی نہیں،