Skip to main content

لِمَنْ شَاۤءَ مِنْكُمْ اَنْ يَّتَقَدَّمَ اَوْ يَتَاَخَّرَۗ

To whoever
لِمَن
اس کے لیے جو
wills
شَآءَ
چاہے
among you
مِنكُمْ
تم میں سے
to
أَن
کہ
proceed
يَتَقَدَّمَ
آگے بڑھ جائے
or
أَوْ
یا
stay behind
يَتَأَخَّرَ
پیچھے رہ جائے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

تم میں سے ہر اُس شخص کے لیے ڈراوا جو آگے بڑھنا چاہے یا پیچھے رہ جانا چاہے

English Sahih:

To whoever wills among you to proceed or stay behind.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

تم میں سے ہر اُس شخص کے لیے ڈراوا جو آگے بڑھنا چاہے یا پیچھے رہ جانا چاہے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اسے جو تم میں چاہے، کہ آگے آئے یا پیچھے رہے

احمد علی Ahmed Ali

تم میں سے ہر ایک کے لیے خواہ کوئی اس کے آگے آئے یا پیچھے ہٹے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

(یعنی) اسے (١) جو تم میں سے آگے بڑھنا چاہے یا پیچھے ہٹنا چاہئے۔

٣٧۔١ یعنی یہ جہنم ڈرانے والی ہے یا نذیر سے مراد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہیں یا قرآن بھی اپنے بیان کردہ وعد و وعید کے اعتبار سے انسانوں کے لئے نذیر ہے۔ اور ایمان واطاعت میں آگے بڑھنا چاہیے یا اس سے پیچھے ہٹنا چاہیے مطلب ہے کہ انداز ہر ایک کے لیے ہے جو ایمان لائے یا کفر کرے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

جو تم میں سے آگے بڑھنا چاہے یا پیچھے رہنا چاہے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

(یعنی) اسے جو تم میں سے آگے بڑھنا چاہے یا پیچھے ہٹنا چاہے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

یعنی تم میں سے (ہر اس) شخص کیلئے جو آگے بڑھنا چاہے یا پیچھے ہٹنا چاہے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

ان کے لئے جو آگے پیچھے ہٹنا چاہیں

طاہر القادری Tahir ul Qadri

(یعنی) اس شخص کے لئے جو تم میں سے (نیکی میں) آگے بڑھنا چاہے یا جو (بدی میں پھنس کر) پیچھے رہ جائے،