Skip to main content

يَوْمَ تَرْجُفُ الْاَرْضُ وَالْجِبَالُ وَكَانَتِ الْجِبَالُ كَثِيْبًا مَّهِيْلًا

On (the) Day
يَوْمَ
جس دن
will quake
تَرْجُفُ
کانپے گی
the earth
ٱلْأَرْضُ
زمین
and the mountains
وَٱلْجِبَالُ
اور پہاڑ
and will become
وَكَانَتِ
اور ہوں گے
the mountains
ٱلْجِبَالُ
پہاڑ
a heap of sand
كَثِيبًا
ٹیلے
pouring down
مَّهِيلًا
بکھرے ہوئے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

یہ اُس دن ہوگا جب زمین اور پہاڑ لرز اٹھیں گے اور پہاڑوں کا حال ایسا ہو جائے گا جیسے ریت کے ڈھیر ہیں جو بکھرے جا رہے ہیں

English Sahih:

On the Day the earth and the mountains will convulse and the mountains will become a heap of sand pouring down.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

یہ اُس دن ہوگا جب زمین اور پہاڑ لرز اٹھیں گے اور پہاڑوں کا حال ایسا ہو جائے گا جیسے ریت کے ڈھیر ہیں جو بکھرے جا رہے ہیں

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

جس دن تھرتھرائیں گے زمین اور پہاڑ اور پہاڑ ہوجائیں گے ریتے کا ٹیلہ بہتا ہوا،

احمد علی Ahmed Ali

جس دن زمین اور پہاڑ لرزیں گے اور پہاڑ ریگ رواں کے تودے ہو جائیں گے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

جس دن زمین اور پہاڑ تھر تھرائیں گے اور پہاڑ مثل بھربھری ریت کے ٹیلوں کے ہوجائیں گے۔ (۱)

۱٤۔۱یعنی یہ عذاب اس دن ہوگا جس دن زمین پہاڑ بھونچال سے تہ وبالا ہو جائیں گے اور بڑے بڑے پر ہیبت پہاڑ ریت کے ٹیلوں کی طرح بےحثییت ہو جائیں گے۔ کثیب ریت کا ٹیلا، مھیلا کا معنی بھربھری پیروں کے نچیے سے نکل جانے والی ریت۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

جس دن زمین اور پہاڑ کانپنے لگیں اور پہاڑ ایسے بھر بھرے (گویا) ریت کے ٹیلے ہوجائیں

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

جس دن زمین اور پہاڑ تھرتھرا جائیں گے اور پہاڑ مثل بھربھری ریت کے ٹیلوں کے ہوجائیں گے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

یہ اس دن ہوگا جب زمین اور پہاڑ ہلنے لگیں گے اور پہاڑ ریت کے بکھر نے والے تودے بن جائیں گے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

جس دن زمین اور پہاڑ لرزہ میں آجائیں گے اور پہاڑ ریت کا ایک ٹیلہ بن جائیں گے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

جس دن زمین اورپہاڑ زور سے لرزنے لگیں گے اور پہاڑ بکھرتی ریت کے ٹیلے ہو جائیں گے،