وَّطَعَامًا ذَا غُصَّةٍ وَّعَذَابًا اَلِيْمًا
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
اور حلق میں پھنسنے والا کھانا اور دردناک عذاب
English Sahih:
And food that chokes and a painful punishment –
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
اور حلق میں پھنسنے والا کھانا اور دردناک عذاب
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
اور گلے میں پھنستا کھانا اور دردناک عذاب
احمد علی Ahmed Ali
اور گلے میں اٹکنے والا کھانا اور دردناک عذاب
أحسن البيان Ahsanul Bayan
اور حلق میں اٹکنے والا کھانا ہے اور درد دینے والا عذاب ہے (١)
١٣۔١ ذَا غُصَّۃ ِ حلق میں اٹک جانے والا، نہ حلق سے نیچے اترے اور نہ باہر نکلے۔ یہ زَ قُّوْم کا کھانا ہوگا۔ ضَرِیْع ایک کانٹے دار جھاڑی ہے جو سخت بدبو دار اور زہریلی ہوتی ہے۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
اور گلوگیر کھانا ہے اور درد دینے والا عذاب (بھی) ہے
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
اور حلق میں اٹکنے واﻻ کھانا ہے اور درد دینے واﻻ عذاب ہے
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
اور گلے میں پھنس جانے والی غذا اور دردناک عذاب ہے۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور گلے میں پھنس جانے والا کھانا اور دردناک عذاب ہے
طاہر القادری Tahir ul Qadri
اور حلق میں اٹک جانے والا کھانا اور نہایت دردناک عذاب ہے،