Skip to main content

وَقَدْ اَضَلُّوْا كَثِيْرًا ۚ وَلَا تَزِدِ الظّٰلِمِيْنَ اِلَّا ضَلٰلًا

And indeed
وَقَدْ
اور تحقیق
they have led astray
أَضَلُّوا۟
انہوں نے بھٹکا دیا
many
كَثِيرًاۖ
بہت سوں کو
And not
وَلَا
اور نہ
increase
تَزِدِ
تو اضافہ کر
the wrongdoers
ٱلظَّٰلِمِينَ
ظالموں کو
except
إِلَّا
مگر
(in) error"
ضَلَٰلًا
گمراہی میں

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

انہوں نے بہت لوگوں کو گمراہ کیا ہے، اور تو بھی اِن ظالموں کو گمراہی کے سوا کسی چیز میں ترقی نہ دے"

English Sahih:

And already they have misled many. And, [my Lord], do not increase the wrongdoers except in error."

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

انہوں نے بہت لوگوں کو گمراہ کیا ہے، اور تو بھی اِن ظالموں کو گمراہی کے سوا کسی چیز میں ترقی نہ دے"

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور بیشک انہوں نے بہتوں کو بہکایا اور تو ظالموں کو زیادہ نہ کرنا مگر گمراہی

احمد علی Ahmed Ali

اور انہوں نے بہتوں کو گمراہ کر دیا اور (اب آپ) ان ظالموں کی گمراہی اور بڑھا دیجیئے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اور انہوں نے بہت سے لوگوں کو گمراہ کیا (١) (الٰہی) تو ان ظالموں کی گمراہی اور بڑھا۔ (۱)

٢٤۔١ انہوں نے بہت سے لوگوں کو گمراہ کیا اور اس کا مرجع یہی مذکورہ پانچ بت ہیں، اس کا مطلب ہوگا کہ ان کے سبب بہت سے لوگ گمراہی میں مبتلا ہوئے۔ جیسے ابراہیم علیہ السلام نے بھی کہا تھا۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

(پروردگار) انہوں نے بہت لوگوں کو گمراہ کردیا ہے۔ تو تُو ان کو اور گمراہ کردے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اور انہوں نے بہت سے لوگوں کو گمراه کیا (الٰہی) تو ان ﻇالموں کی گمراہی اور بڑھا

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور انہوں نے بہت سے لوگوں کو گمراہ کر دیا ہے (یا اللہ) تو بھی ان کی گمراہی کے سوا اور کسی چیز میں اضافہ نہ کر۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

انہوں نے بہت سوں کو گمراہ کردیا ہے اب تو ظالموں کے لئے ہلاکت کے علاوہ کوئی اضافہ نہ کرنا

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور واقعی انہوں نے بہت لوگوں کو گمراہ کیا، سو (اے میرے رب!) تو (بھی ان) ظالموں کو سوائے گمراہی کے (کسی اور چیز میں) نہ بڑھا،