وَمَكَرُوْا مَكْرًا كُبَّارًا ۚ
And they have planned
وَمَكَرُوا۟
اور انہوں نے چال لی
a plan
مَكْرًا
ایک چال
great
كُبَّارًا
بہت بڑی
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
اِن لوگوں نے بڑا بھاری مکر کا جال پھیلا رکھا ہے
English Sahih:
And they conspired an immense conspiracy
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
اِن لوگوں نے بڑا بھاری مکر کا جال پھیلا رکھا ہے
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
اور بہت بڑا داؤ ں کھیلے
احمد علی Ahmed Ali
اور انہوں نے بڑی زبردست چال چلی
أحسن البيان Ahsanul Bayan
اور ان لوگوں نے بڑا سخت فریب کیا، (۱)
۲۲۔۱یہ مکر یا فریب کیا تھا بعض کہتے ہیں ان کا بعض لوگوں کو حضرت نوح علیہ السلام کے قتل پر ابھارنا تھا بعض کہتے ہیں کہ مال واولاد کی وجہ سے جس فریب نفس کا وہ شکار ہوئے حتی کہ بعض نے کہا کہ اگر یہ حق پر نہ ہوتے تو ان کو یہ نعمتیں میسر کیوں آتیں؟ بعض کے نزدیک ان کا کفر ہی بڑا مکر تھا۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
اور وہ بڑی بڑی چالیں چلے
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
اور ان لوگوں نے بڑا سخت فریب کیا
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
اور انہوں نے (میرے خلاف) بڑا مکر و فریب کیا ہے۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور ان لوگوں نے بہت بڑا مکر کیا ہے
طاہر القادری Tahir ul Qadri
اور (عوام کو گمراہی میں رکھنے کے لئے) وہ بڑی بڑی چالیں چلتے رہے،