يُّرْسِلِ السَّمَاۤءَ عَلَيْكُمْ مِّدْرَارًا ۙ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
وہ تم پر آسمان سے خوب بارشیں برسائے گا
English Sahih:
He will send [rain from] the sky upon you in [continuing] showers
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
وہ تم پر آسمان سے خوب بارشیں برسائے گا
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
تم پر شراٹے کا (موسلا دھار) مینھ بھیجے گا،
احمد علی Ahmed Ali
وہ آسمان سے تم پر (موسلا داھار) مینہ برسائے گا
أحسن البيان Ahsanul Bayan
وہ تم پر آسمان کو خوب برستا ہوا چھوڑ دے گا (١)
١١۔١ بعض علماء اسی آیت کی وجہ سے نماز استسقاء میں سورہ نوح کے پڑھنے کو مستحب سمجھتے ہیں۔ مروی ہے کہ حضرت عمر بھی ایک مرتبہ نماز استسقاء کے لئے منبر پر چڑھے تو صرف آیات استغفار (جن میں یہ آیت بھی تھی) پڑھ کر منبر سے اتر آئے۔ اور فرمایا کہ میں نے بارش کو، بارش کے ان راستوں سے طلب کیا ہے جو آسمانوں میں ہیں جن سے بارش زمین پر اترتی ہے (ابن کثیر)
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
وہ تم پر آسمان سے لگاتار مینہ برسائے گا
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
وه تم پر آسمان کو خوب برستا ہوا چھوڑ دے گا
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
وہ تم پر آسمان سے موسلادھار بارش برسائے گا۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
وہ تم پر موسلا دھار پانی برسائے گا
طاہر القادری Tahir ul Qadri
وہ تم پر بڑی زوردار بارش بھیجے گا،