Skip to main content

وَالَّذِيْنَ هُمْ لِاَمٰنٰتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رٰعُوْنَۖ

And those who
وَٱلَّذِينَ
اور وہ لوگ
[they]
هُمْ
وہ
of their trusts
لِأَمَٰنَٰتِهِمْ
اپنی امانتوں کے لیے
and their promise
وَعَهْدِهِمْ
اور اپنے وعدوں کے
(are) observers
رَٰعُونَ
نگران ہیں

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

جو اپنی امانتوں کی حفاظت اور اپنے عہد کا پاس کرتے ہیں

English Sahih:

And those who are to their trusts and promises attentive.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

جو اپنی امانتوں کی حفاظت اور اپنے عہد کا پاس کرتے ہیں

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور وہ جو اپنی امانتوں اور اپنے عہد کی حفاظت کرتے ہیں

احمد علی Ahmed Ali

اور وہ جواپنی امانتوں اور عہدوں کی رعایت رکھتے ہیں

أحسن البيان Ahsanul Bayan

جو اپنی امانتوں کا اور اپنے قول و قرار کا پاس رکھتے ہیں۔ (۱)

۳۲۔۱یعنی ان کے پاس جو لوگوں کی امانتیں ہیں اس میں وہ خیانت نہیں کرتے اور لوگوں سے جو عہد کرتے ہیں انہیں توڑتے نہیں بلکہ ان کی پاسداری کرتے ہیں۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور جو اپنی امانتوں اور اقراروں کا پاس کرتے ہیں

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اور جو اپنی امانتوں کا اور اپنے قول و قرار کا پاس رکھتے ہیں

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اورجو اپنی امانتوں اورعہد و پیمان کا لحاظ رکھتے ہیں۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور جو اپنی امانتوں اور عہد کا خیال رکھنے والے ہیں

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور وہ لوگ جو اپنی امانتوں اور اپنے وعدوں کی نگہداشت کرتے ہیں،