مِّنَ اللّٰهِ ذِى الْمَعَارِجِۗ
From
مِّنَ
کی طرف سے
Allah
ٱللَّهِ
اللہ
Owner
ذِى
جو مالک ہے
(of) the ways of ascent
ٱلْمَعَارِجِ
عروج کے زینوں کا
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
اُس خدا کی طرف سے ہے جو عروج کے زینوں کا مالک ہے
English Sahih:
[It is] from Allah, owner of the ways of ascent.
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
اُس خدا کی طرف سے ہے جو عروج کے زینوں کا مالک ہے
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
وہ ہوگا اللہ کی طرف سے جو بلندیوں کا مالک ہے
احمد علی Ahmed Ali
جس الله کی طرف سے واقع ہو گا جو سیڑھیوں کا (یعنی آسمانوں کا) مالک ہے
أحسن البيان Ahsanul Bayan
اس اللہ کی طرف سے جو سیڑھیوں والا ہے (١)
٣۔١ یا درجات والا، بلندیوں والا ہے، جس کی طرف فرشتے چڑھتے ہیں۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
(اور وہ) خدائے صاحب درجات کی طرف سے (نازل ہوگا)
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
اس اللہ کی طرف سے جو سیڑھیوں واﻻ ہے
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
جو اس خدا کی طرف سے ہے جو بلندی کے زینوں والا ہے۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
یہ بلندیوں والے خدا کی طرف سے ہے
طاہر القادری Tahir ul Qadri
(وہ) اللہ کی جانب سے (واقع ہوگا) جو آسمانی زینوں (اور بلند مراتب درجات) کا مالک ہے،