Skip to main content

وَجَمَعَ فَاَوْعٰى

And collected
وَجَمَعَ
اور جمع کیا
and hoarded
فَأَوْعَىٰٓ
پھر سمیٹ کر رکھا

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اور مال جمع کیا اور سینت سینت کر رکھا

English Sahih:

And collected [wealth] and hoarded.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اور مال جمع کیا اور سینت سینت کر رکھا

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور جوڑ کر سینت رکھا (محفوظ کرلیا)

احمد علی Ahmed Ali

اور مال جمع کیا اورگن گن کر رکھا

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اور جمع کرکے سنبھال رکھتا ہے (١)

١٨۔١ یعنی دنیا میں حق سے پیٹھ پھیرتا اور منہ موڑتا تھا اور مال جمع کرکے خزانوں میں سنبھال سنبھال کر رکھتا تھا، اسے اللہ کی راہ میں خرچ کرتا تھا نہ اس میں سے زکوۃ نکالتا تھا۔ اللہ تعالٰی جہنم کو قوت گویائی عطا فرمائے گا اور جہنم بزبان قال خود ایسے لوگوں کو پکارے گی، بعض کہتے ہیں، پکارنے والے فرشتے ہی ہونگے اسے منسوب جہنم کی طرف کر دیا گیا ہے۔ بعض کہتے ہیں کوئی نہیں پکارے گا، یہ صرف تمثیل کے طور پر ایسا کہا گیا ہے۔ مطلب ہے کہ مذکورہ افراد کا ٹھکانا جہنم ہوگا۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور (مال) جمع کیا اور بند کر رکھا

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اور جمع کرکے سنبھال رکھتا ہے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور جس نے (مال) جمع کیا اور پھر اسے سنبھال کر رکھا۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور جنہوں نے مال جمع کرکے بند کر رکھا تھا

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور (اس نے) مال جمع کیا پھر (اسے تقسیم سے) روکے رکھا،