قَالُـوْۤا اِنَّاۤ اِلٰى رَبِّنَا مُنْقَلِبُوْنَۚ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
انہوں نے جواب دیا "بہر حال ہمیں پلٹنا اپنے رب ہی کی طرف ہے
English Sahih:
They said, "Indeed, to our Lord we will return.
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
انہوں نے جواب دیا "بہر حال ہمیں پلٹنا اپنے رب ہی کی طرف ہے
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
بولے ہم اپنے رب کی طرف پھرنے والے ہیں
احمد علی Ahmed Ali
انہوں نے کہا ہمیں تو اپنے رب کی طرف لوٹ کر جانا ہی ہے
أحسن البيان Ahsanul Bayan
انہوں نے جواب دیا کہ ہم (مر کر) اپنے مالک ہی کے پاس جائیں گے (١)
١٢٥۔١ اس کا ایک مفہوم تو یہ ہے کہ اگر ہمارے ساتھ ایسا معاملہ کرے گا تو تجھے بھی اس بات کے لئے تیار رہنا چاہیے کہ قیامت والے دن اللہ تعالٰی تجھے اس جرم کی سخت سزا دے گا اس لئے کہ ہم سب کو مر کر اس کے پاس جانا ہے اس کی سزا سے کون بچ سکتا ہے؟ گویا فرعون کے عذاب دنیا کے مقابلے میں اسے عذاب آخرت سے ڈرایا گیا ہے۔ دوسرا مفہوم یہ ہے کہ موت تو ہمیں آنی ہی آنی ہے اس سے کیا فرق پڑے گا کہ موت سولی پر بھی آئے یا کسی اور طریقے سے۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
وہ بولے کہ ہم تو اپنے پروردگار کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
انہوں نے جواب دیا کہ ہم (مر کر) اپنے مالک ہی کے پاس جائیں گے
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
انہوں نے کہا (ہمیں کیا پروا ہے) ہم لوگ بہرحال اپنے پروردگار کی طرف پلٹ کر جانے والے ہیں۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
ان لوگوں نے جواب دیا کہ ہم لوگ بہرحال اپنے پروردگار کی بارگاہ میں پلٹ کر جانے والے ہیں
طاہر القادری Tahir ul Qadri
انہوں نے کہا: بیشک ہم اپنے رب کی طرف پلٹنے والے ہیں،