يَأْتُوْكَ بِكُلِّ سٰحِرٍ عَلِيْمٍ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
کہ ہر ماہر فن جادوگر کو آپ کے پاس لے آئیں
English Sahih:
Who will bring you every learned magician."
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
کہ ہر ماہر فن جادوگر کو آپ کے پاس لے آئیں
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
کہ ہر علم والے جادوگر کو تیرے پاس لے آئیں
احمد علی Ahmed Ali
تاکہ تیرے پاس ماہر جادوگر کو لے آئيں
أحسن البيان Ahsanul Bayan
کہ وہ سب ماہر جادوگروں کو آپ کے پاس لاکر حاضر کردیں (١)۔
١١٢۔١ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں جادوگری کو بڑا عروج حاصل تھا، اس لئے حضرت موسیٰ علیہ السلام کی پیش کردہ معجزات کو بھی انہوں نے جادو سمجھا اور جادو کے ذریعے اس کا توڑ مہیا کرنے کا منصوبہ بنایا۔ جس طرح دوسرے مقام پر فرمایا کہ فرعون اور اس کے درباریوں نے کہا اے موسیٰ کیا تو چاہتا ہے کہ اپنے جادو کے زور سے ہمیں ہماری زمین سے نکال دے؟ پس ہم بھی اس جیسا جادو تیرے مقابلے میں لائیں گے، اس کے لئے کسی ہموار جگہ اور وقت کا ہم تعین کرلیں جس کی دونوں پابندی کریں، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے کہا نو روز کا دن اور چاشت کا وقت ہے اس حساب سے لوگ جمع ہوجائیں (سورہ طٰہ۔٥٧۔٥٩)
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
کہ تمام ماہر جادوگروں کو آپ کے پاس لے آئیں
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
کہ وه سب ماہر جادو گروں کو آپ کے پاس ﻻ کر حاضر کر دیں
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
جو ہر بڑے ماہر جادوگر کو لے آئیں۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
جو تمام ماہر جادوگروں کو بلا کر لے آئیں
طاہر القادری Tahir ul Qadri
وہ تمہارے پاس ہر ماہر جادوگر کو لے آئیں،