Skip to main content

وَّنَزَعَ يَدَهٗ فَاِذَا هِىَ بَيْضَاۤءُ لِلنّٰظِرِيْنَ

And he drew out
وَنَزَعَ
اور اس نے باہر نکالا
his hand
يَدَهُۥ
اپنا ہاتھ
and suddenly
فَإِذَا
تو یکایک
it
هِىَ
وہ
(was) white
بَيْضَآءُ
چمکدار تھا
for the observers
لِلنَّٰظِرِينَ
دیکھنے والوں کے لیے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اس نے اپنی جیب سے ہاتھ نکالا اور سب دیکھنے والوں کے سامنے وہ چمک رہا تھا

English Sahih:

And he drew out his hand; thereupon it was white [with radiance] for the observers.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اس نے اپنی جیب سے ہاتھ نکالا اور سب دیکھنے والوں کے سامنے وہ چمک رہا تھا

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور اپنا ہاتھ گریبان میں ڈال کر نکا لا تو وہ دیکھنے والوں کے سامنے جگمگانے لگا

احمد علی Ahmed Ali

او راپنا ہاتھ نکالا تو اسی وقت دیکھنے والوں کے لیے سفید نظر آنے لگا

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اور اپنا ہاتھ باہر نکالا سو وہ یکا یک سب دیکھنے والوں کے روبرو بہت ہی چمکتا ہوا ہوگیا (١)۔

١٠٨۔١ یعنی اللہ تعالٰی نے نے جو دو معجزے انہیں عطا فرمائے تھے، اپنے صداقت کے لئے انہیں پیش کر دیا۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور اپنا ہاتھ باہر نکالا تو اسی دم دیکھنے والوں کی نگاہوں میں سفید براق (تھا)

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اور اپنا ہاتھ باہر نکالا سو وه یکایک سب دیکھنے والوں کے روبرو بہت ہی چمکتا ہوا ہو گیا

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور اپنا ہاتھ باہر نکالا۔ تو وہ ایک دم دیکھنے والوں کے لیے سفید اور روشن تھا۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور پھر اپنے ہاتھ کو نکالا تو وہ دیکھنے والوں کے لئے انتہائی روشن اور چمکدار تھا

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور اپنا ہاتھ (گریبان میں ڈال کر) نکالا تو وہ (بھی) اسی وقت دیکھنے والوں کے لئے (چمک دار) سفید ہوگیا،